منگل 14 جولائی 2020 - 11:44:07 صبح

انسداد کووڈ 19 کیلئے متحدہ عرب امارات کی گروزنی ، روس کو طبی امداد

  • الإمارات ترسل طائرة مساعدات طبية إلى غروزني لدعمها في مواجهة جائحة "كورونا"
  • الإمارات ترسل طائرة مساعدات طبية إلى غروزني لدعمها في مواجهة جائحة "كورونا"
  • الإمارات ترسل طائرة مساعدات طبية إلى غروزني لدعمها في مواجهة جائحة "كورونا"

ابوظہبی ، 2 جون ، 2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کا ایک امدادی طیارہ آج گروزنی ، روس کیلئے روانہ ہوگیا جس میں کووڈ 19 کی وباء سے نمٹنے میں مدد دینے کیلئے 8 ٹن وزنی میڈیکل سپلائز بھجوائی گئی ہیں ۔ اس سے وہاں صحت شعبے کے تقریبا 8 ہزار پروفیشنلز کو وائرس وباء سے نمٹنے میں معاونت ملے گی – روس کیلئے متحدہ عرب امارات کے سفیر معضد حارب جابر الخییلی کا کہنا ہے کہ عرب امارات اس وباء سے نمٹنے کیلئے روس کے ساتھ ہے اورعرب امارات اس عالمی وباء سے نمٹنے میں دنیا کو بھرپور تعاون فراہم کررہا ہے ۔ روس کو اس امدادی سامان کی فراہمی دونوں ممالک کے درمیان مضبوط بندھن کا اظہار ہے اور اس میں سب کی بھلائی و صحت کے مقصد کو مقدم رکھا جارہا ہے – عرب امارات کی طرف سے حالیہ دنوں میں دنیا کے 59 ممالک کو 683 ٹن میڈیکل سپلائز کی امداد بھجوائی جاچکی ہے جس سے ان ممالک میں 6 لاکھ 83 ہزار سے زائد میڈیکل پروفیشنلز کو اپنی ذمہ داریاں انجام دینے میں معاونت و سہولت مل رہی ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک http://www.wam.ae/en/details/1395302845878

WAM/Urdu