منگل 14 جولائی 2020 - 12:05:17 شام

متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سٹریٹجک ڈائیلاگ ، پرعزم 10 سالہ روڈ میپ کی توثیق

  • الاجتماع الثاني عشر للحوار الاستراتيجي الإماراتي - الفرنسي يعتمد خطة عمل ثنائية طموحة للسنوات العشر القادمة
  • الاجتماع الثاني عشر للحوار الاستراتيجي الإماراتي - الفرنسي يعتمد خطة عمل ثنائية طموحة للسنوات العشر القادمة
  • الاجتماع الثاني عشر للحوار الاستراتيجي الإماراتي - الفرنسي يعتمد خطة عمل ثنائية طموحة للسنوات العشر القادمة

ابوظہبی ، 3 جون ، 2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات اور فرانس کے سٹریٹجک ڈائیلاگ کا بارہواں اجلاس ابوظہبی کی ایگزیکٹو افیئرز اتھارٹی کے چیئرمین خلدون خلیفہ المبارک اور فرانس کی وزارت برائے امور یورپ و خارجہ کے سیکریٹری جنرل فرانکوئس دیلاترے کی مشترکہ قیادت میں ورچوئل طور پر آج منعقد ہوا – اعلی سطح کا یہ اجلاس ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النھیان اور فرانس کے صدر امانوئیل میکران کی ہدایات کے مطابق ہوا اور اس کا انعقاد وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید اور ان کے فرانسیسی ہم منصب جین یویس لی درائن کے مستقل رابطوں کا تسلسل ہے – اجلاس میں متحدہ عرب امارات کی طرف سے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر انور قرقاش ، وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم الھاشمی ، وزیر مملکت اور ادنوک کے سی ای او ڈاکٹر سلطان الجابر بھی شریک ہوئے ۔ مذاکراتی وفد میں دونوں ممالک کے سفراء اور دونوں ممالک کے کلیدی اداروں کے ڈی جیز ، انڈر سیکریٹریز اور چیئرپرسنز بھی شامل تھے – ورچوئل اجلاس کے دوران اپنی سٹریٹجک شراکت داری کے آئیندہ دس سالہ روڈ میپ 2020 سے 2030 کی توثیق کی جوکہ گزشتہ دہائی کی کامیابیوں کا علمبردار ہے ۔ ان کامیابیوں میں لوور ابوظہبی ، سوربون یونیورسٹی ابوظہبی اور 2009 جا مشترکا دفاعی معاہدہ شامل ہیں ۔ دونوں فریقین نے تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے باہمی ترقی کیلئے مزید اہداف اور مشترکا اقدامات پر اتفاق کیا ۔ اعلی سطح کے اس اجلاس میں معیشت ، تجارت ، سرمایہ کاری ، تیل و گیس ، جوہری و قابل تجدید توانائی ، تعلیم ، ثقافت ، صحت ، خلاء اور سکیورٹی جیسے امور میں باہمی تعاون کے کلیدی شعبہ جات پر تبادلہ خیال ہوا – اجلاس کے شرکاء نے انسداد کووڈ 19 کیلئے دونوں ممالک کی مشترکا کاوشوں کا جائزہ لیا اور صحت شعبے میں اپنی شراکت داری کو توسیع دینے پر آمادگی کا اظہار بھی کیا جس میں پرعزم سائنس ، طبی و ادویہ سازی میں تعاون شامل ہے – دونوں ممالک کی پائیدار ترقی کیلئے شراکت داری پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا جس کیلئے گزشتہ اکتوبر میں دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے لیٹر آف انٹنٹ پر دستخط کیئے تھے ۔ فریقین نے ٹیکنالوجی ، غذائی سلامتی جیسے دیگر مزید کلیدی شعبوں میں تعاون پر غور کیا جبکہ ایڈوانسڈ سائنسز ، تحقیق و ترقی اور انسانی وسائل کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر آمادگی کا اظہار بھی کیا ۔ فریقین نے باہمی شراکت داری کیلئے مصنوعی ذہانت کو سٹریٹجک اہمیت دینے پر رضامندی ظاہر کی جسے ' ڈیجیٹل 21ویں صدی کا ویژن ' کا ماضوع دیا گیا ہے اور جس پر فروری 2019 میں دستخط بھی کیئے گئے تھے – اجلاس نے تعلیمی شعبے میں تعاون کا سراہتے ہوئے فرانسیسی کوڈنگ سکول ایکول 42 کے تعاون سے ابوظہبی کی جانب سے کوڈنگ سکول کے قیام کو بھی سراہا ۔ سٹریٹجک ڈائیلاگ کے دوران متعدد ذیلی کمیٹیوں کی جانب سے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی خاطر کی جانے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔ علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور پر بھی غور ہوا جس کے دوران عالمی امن ، سلامتی و ترقی کیلئے مشترکا عزم کا اعادہ کیا گیا تاکہ مشرق وسطی میں کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے مل جل کر کوششیں کی جاتی رہیں ۔ دونوں فریقین نے افریقہ اور مشرق وسطی کی ترقی کیلئے مشترکا عزم کا اظہار بھی کیا – سٹریٹجک ڈائیلاگ کا یہ عمل سالانہ بنیادوں پر منعقد ہوتا ہے جس میں تعاون اور شراکت داری پر جاری پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے اس کے فروغ کے امکانات کی نشاندہی بھی کی جاتی ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک https://www.wam.ae/en/details/1395302846154

WAM/Urdu