جمعرات 06 اگست 2020 - 5:42:49 صبح

برازیل کے صدر کا شیخ خلیفہ کو مریخ پر کامیابی سے مشن بھیجنے پر مبارکباد


ابوظبی، 21 جولائی ،2020 (وام) ۔۔ برازیل کے صدر جیر بولسنارو نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے مریخ پر کامیابی سے مشن بھیجنے پر صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کو مبارکباد دی ہے۔ برازیل کے نائب صدر انتونیو ہیملٹن نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے صدارتی امور کو ٹیلی فون کرکے برازیل کے صدر کی طرف سے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، ابو ظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان اور سپریم کونسل کے ارکان اور اپنی امارات کے حکمرانوں کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کو بھی اس قابل ذکر سنگ میل پر مبارکباد دی ہے۔ شیخ منصور اور برازیل کے نائب صدر نے دونوں ملکوں کے عوام کے بہترین مفادمیں تمام شعبوں خصوصاََ زراعت اور خوراک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور باہمی تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمہ :ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302856885

WAM/Urdu