جمعرات 06 اگست 2020 - 5:26:25 صبح

ایف این سی اور بیلاروس کی قومی اسمبلی کا پارلیمانی تعاون بڑھانے پر غور


ابوظبی، 22 جولائی ،2020 (وام) ۔۔ فیڈرل نیشنل کونسل، ایف این سی کی "یورپی ممالک کے پارلیمانوں سے دوستی کمیٹی" نے بیلاروس کی قومی اسمبلی کے ساتھ باہمی تعاون کو تقویت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس حوالے سے ورچول اجلاس کے دوران دونوں فریقین نے پارلیمانی تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ یورپی ممالک کے پارلیمانوں سے دوستی کمیٹی کے چیئرمین احمد الشافر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات۔بیلاروس دوستی کمیٹی" کے پہلے ورچول اجلاس کے دوران دونوں دوست ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے مجموعی تعلقات میں گزشتہ کئی سالوں میں اہم پیشرفت دیکھنے میں آرہی ہے۔ کمیٹی کی نائب صدر موضع محمد ہمور العامری نے ایف این سی اور بیلاروس کی قومی اسمبلی کے مابین تعاون مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات۔بیلاروس دوستی کمیٹی کے کردار کو تقویت دینے اور پارلیمانی مہارت، علم اور بہترین طریقوں کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین نے آئندہ اجلاسوں کا نظام الاوقات طے کرنے کے لئے مشترکہ ایجنڈے کا مسودہ تیار کرنے پر اتفاق کیا اور اپنے مطلوبہ مقاصد کے حصول کے ساتھ ساتھ مشترکہ کوآرڈینیشن میکنزم اپنانے اور ارکان پارلیمنٹ کے مابین ورچوئل سیمینارز اور ایونٹس منعقد کرنے سے بھی اتفاق کیا۔ بیلاروس کی قومی اسمبلی سے متحدہ عرب امارات۔بیلاروس دوستی کمیٹی کے ارکان نے اجلاس میں حصہ لینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایف این سی کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ تجارت، سیاحت اور اور ثقافت کے شعبوں میں متحدہ عرب امارات اور بیلاروس کے مابین تعاون کو بڑھایا جاسکے انہوں نے مریخ پر خلائی مشن بھیجنے کی تاریخی کامیابی اور مجموعی ترقی پر متحدہ عرب امارات کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں خواتین کا بااختیار بنانا ایک عالمی ماڈل ہے۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے مئی میں بیلاروس کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کیلئے بھیجی جانے والی طبی امداد کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس امداد سے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں کام کرنے والے 7000 سےزائد فراد مستفید ہوئے۔ ترجمہ : ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302857195

WAM/Urdu