جمعرات 06 اگست 2020 - 4:44:26 صبح

ECALGS کی ICESCO ورچول فورم میں شرکت


شارجہ، 22 جولائی ،2020 (وام) ۔۔ اسلامی دنیا کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم، ICESCO کے زیر اہتمام "تجدید حکمت عملی اور طریقوں اور طریق کار کی ترقی " کے عنوان سے شارجہ میں خلیجی ریاستوں کے عربی زبان کے ایجوکیشنل سینٹر، ECALGSنے کورونا کے بعد غیر مقامی بولنے والوں کیلئے عربی کے حوالے سے بین الاقوامی ورچول فورم میں شرکت کی۔ مختلف براعظموں کے ماہرین اور محققین کے ایک گروپ کی موجودگی میں اس فورم میں علاقائی اور بین الاقوامی اداروں اور مراکز کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی اور عالمی سطح پر عربی زبان کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ اقدام کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔ فورم کے دوران ICESCO کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سالم بن محمد المالک نے عربی زبان کے تحفظ کی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے اور اس بات پر زور دیا کہ عربی زبان کو بااختیار بنانا سب کی ذمہ داری ہے۔ فورم کے پہلے سیشن میں علاقائی اور بین الاقوامی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ان چیلنجوں پر روشنی ڈالی گئی جن کا سامنا عربی زبان کے غیر مقامی بولنے والوں کو ہوسکتا ہے۔ شارجہ میں خلیجی ریاستوں کے لئے قائم عربی زبان کے تعلیمی مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عیسیٰ صالح الحمادی نے عربی زبان کی ترقی میں مرکز کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے عربی زبان میں تدریسی حکمت عملی کے تربیتی پروگراموں کی ضروت کو بھی اجاگر کیا۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302857190

WAM/Urdu