جمعرات 13 اگست 2020 - 2:09:58 صبح

ایف اے این آر انتظامی بورڈ نے البرکہ ایٹمی پاور پلانٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا


ابوظہبی ، 23 جولائی ، 2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے نیوکلیئر ریگولیشن ، ایف اے این آر کے بورڈ آف مینجمنٹ نے دوسری سہ ماہی میں ایف اے این آر کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ متعدد اقدامات پر عملدرآمد میں پیشرفت کا جائزہ لیا ہے۔ ویڈیو کانفرنس کے دوران ، بورڈ کو البرکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے چار یونٹس کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں آگاہ کیاگیا۔ یونٹ 1 کے کمیشننگ مرحلے کے دوران ایف اے این آر نے ریگولیٹری نگرانی اور معائنہ کے پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ ایک بیان میں ایف اے این آر نے کہا کہ فروری میں یونٹ 1 کے لئے آپریٹنگ لائسنس 60 سال کی مدت کے لئے جاری کیاگیا بیان میں مزید کہا گیا کہ اس وقت وہ البرکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ میں معائنہ کار چوبیس گھنٹے نگرانی کا کام کررہے ہیں۔ بورڈ آف مینجمنٹ نے صحت کے شعبے اور میڈیکل ٹیکنالوجی میں جوہری تحفظ میں اضافے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور اس شعبے میں فرانس ، سویڈن ، ناروے ، جاپان اور امریکہ جیسے دیگر ممالک کے طریقہ کار اور تجربے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ ، بورڈ ارکان نے 2020 میں ایف اے این آر کے اس منصوبے کے بارے میں آگاہی حاصل کی جس سے دوسرے ممالک کی تنظیموں اور جوہری ریگولیٹرز کے ساتھ قومی اور بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ ترجمہ۔تنویر ملک WAM/Esraa Ismail/Rasha Abubaker https://wam.ae/en/details/1395302857496

WAM/Urdu