جمعرات 06 اگست 2020 - 5:37:33 صبح

شارجہ میڈیا سٹی اورایمسٹرڈیم کی Connected Circlesکے درمیان تعاون کا معاہدہ

  • "شمس" تتعاون مع "كونكتد سيركلز" لتعزيز الإبتكار والثقافة
  • "شمس" تتعاون مع "كونكتد سيركلز" لتعزيز الإبتكار والثقافة

شارجہ، 26 جولائی ،2020 (وام) ۔۔ جدید سہولیات اور خدمات کے عالمی سطح کا میڈیا مرکز شارجہ میڈیا سٹی، شمس ایمسٹرڈم میں قائم ایک کمپنی Connected Circles کے ساتھ برانڈز کی رسائی کو فروغ دینے اور شفافیت، مستقل مزاجی اور متعلقہ مواد کے ذریعے اعتماد حاصل کرنے کیلئے مل کر کام کرے گا۔ مشترکہ منصوبے کا مقصد ایمسٹرڈیم سے علم، تجربہ اور کاروبار مشرق وسطیٰ میں لانا ہے۔ شمس کے چیئرمین ڈاکٹر خالد عمر المدفع نے کہا کہ ہمیں Connected Circles کے ساتھ اس کاروباری منصوبے میں شراکت پر خوشی ہے جو ایک پائیدار اور جامع مستقبل کے ساتھ ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لئے ہمارے وژن کے مطابق ہے۔ انھوں نے کہا کہ شمس اور Connected Circles کے مشترکہ کوششوں سے ہم نئے مواقع پیدا کرسکتے ہیں اور شمس ماڈل کے تحت علم پر مبنی آپریشن کو فروغ دے سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ہمیں اپنے جدید ایجنڈے پر عملدرآمد کے قابل بنائے گا جو شارجہ کو خطے میں میڈیا اور تخلیقی صلاحیتوں کا مرکز بنانے کے ہمارے عالمی وژن کے مطابق ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ہمیں مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے لئے انٹرایکٹو ڈیجیٹل مواد تخلیق کرنے کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔ Connected Circles کی بانی اور سی ای او مائلینا پیریمونٹ نے کہا کہ وہ شارجہ میڈیا سٹی کی جدت اور ماحول سے بہت خوش ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے لئے اس سے بہتر جگہ اور کوئی نہیں ہوسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس معاہدے سے وہ شمس کے ساتھ تخلیقی طور پر باہمی تعاون کرنے کے قابل ہونگے اورمقامی میڈیا کے لئے مواقع پیدا ہوں گے۔ شمس اور Connected Circles کے مابین مشترکہ منصوبہ متحدہ عرب امارات اور مشرق وسطیٰ کے زیادہ تر خطے میں کام کرے گا اور اس کا مقصد متعلقہ صنعت میں جدت پسندوں کی مدد کرنا ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ https://wam.ae/en/details/1395302858192

WAM/Urdu