جمعرات 13 اگست 2020 - 1:33:45 صبح

ابوظہبی کی 2019 میں زرعی اشیاء کی غیرملکی تجارت کا حجم 4ء17 ارب درہم رہا


ابوظہبی ، 29 جولائی ، 2020 (وام) ۔۔ زرعی اشیاء میں ابوظہبی کی غیرملکی تجارت کا 2019 میں حجم تقریبا 4ء17 ارب درہم رہا ، یہ بات ابوظہبی کے مرکز شماریات کی جانب سے بتائی گئی – سال 2018 میں ابوظہبی کی مجموعی زرعی اشیاء اور خوراک کی درآمدات کا حجم 2018 میں 7ء7 ارب درہم تھا جو گزشتہ سال بڑھ کر 812ء7 ارب درہم ہوگیا ۔ اس میں زندہ جانور اور ان کی مصنوعات ، سبزیوں کی مصنوعات ، جانوروں اور سبزیوں کے روغنیات ، تیل و ویکسز ، خوراکی اشیاء ، مشروبات ، سپرٹس ، تمباکو اور کھاد شامل ہیں – اس دوران امارات کی انہی اشیاء میں برآمدات کا حجم 317ء6 ارب درہم رہا جوکہ 2018 میں 5ء7 ارب درہم رہا تھا – انہی اشیاء کی امارت کی بندرگاہوں سے ری ایکسپورٹس بھی قدرے کم ہوکر 272ء3 ارب درہم رہا جوکہ 2018 میں 4ء3 ارب درہم رہا تھا ۔ اس میں 831ء1 ارب درہم کی سبزیوں کی مصنوعات ، 990 ملین درہم کی خوراکی اشیاء ، مشروبات ، سپرٹس اور تمباکو شامل رہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302859204

WAM/Urdu