جمعرات 13 اگست 2020 - 2:07:54 صبح

محمد بن راشد اور محمد بن زاید سے اماراتی مریخ مشن ٹیم کے ارکان کی ملاقات

  • محمد بن راشد ومحمد بن زايد يكرمان فريق مشروع الإمارات لاستكشاف المريخ ويؤكدان أن مسيرة الـ50 عاماً في بناء إمارات المستقبل انطلقت بقوة

  • 20200731kh_dsc00434 (medium)

ویڈیو تصویر

ابوظبی، 31 جولائی،2020 (وام) ۔۔ نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور ابو ظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان سے امارات مریخ مشن ٹیم میں شامل انجینئرنگ، سائنسی، تکنیکی اور انتظامی شعبوں کے ارکان نے قصر الوطن میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ٹیم ارکان کو ان کی اس غیرمعمولی کامیابی پر مبارکباد دی جس کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات اپنی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر مریخ پر عرب دنیا کا پہلا تحقیقاتی مشن بھیجنے میں کامیاب ہوا۔ شیخ محمد بن راشد نے اماراتیوں کی اس کامیابی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے عید الاضحیٰ پر ٹیم کو اعزاز بخشنے پر شیخ محمد بن زاید کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ میں اپنے بھائی اور دوست شیخ محمد بن زاید کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس عید کی تقریبات میں ایک نئی خوشی شامل کی تاکہ ہمارے محنتی اماراتیوں کی کامیابی کا جشن منایا جاسکے۔ شیخ محمد نے کہا کہ ہر مشکل سفر کے بعد ایک وقفہ ہوتا ہے۔ ہر کامیابی کے بعد منانے کا وقت آتا ہے۔ آج اس عظیم اماراتی کارنامے مریخ مشن کی کامیابی کا جشن منانے کا دن ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج کا دن ٹیم اور متحدہ عرب امارات کے لوگوں کے لئے جشن منانے کا دن ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج کا دن آپ کی چھ سال سے جاری کوششوں کا شکریہ ادا کرنے کا دن ہے۔ نائب صدر نے کہا کہ مشن ٹیم کے لئے ایک زبردست سفر شروع ہوا ہے۔ اس سفر کا مقصد متحدہ عرب امارات کو دنیا کا بہترین ملک بنانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں اپنے مستقبل کے بارے میں بہت پر امید ہوں کیونکہ متحدہ عرب امارات میں ہم وہ کرتے ہیں جو ہم کہتے ہیں اور وہ کہتے ہیں جو ہم کرتے ہیں۔ شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کی طرف سے مریخ مشن کی ٹیم، سپریم کونسل کے ارکان اور امارات کے حکمرانوں اور متحدہ عرب امارات کے عوام کو عیدالضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس موقع پر امارتیوں کے لئے مزید خوشی اور کامیابی کی دعاکی۔ شیخ محمد بن زاید نے کہا کہ مریخ مشن کا کامیاب آغاز ثقافتی کارنامہ ہے جو متحدہ عرب امارات کی قیادت اور اس کے فلکیات اور خلائی شعبوں میں عربوں کے کردار کو بڑھانے کی صلاحیت کا آئینہ دار ہے۔ انہوں نے شیخ محمد بن راشد کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مضبوط ارادے اور قیادت کی علامت ہیں جو ناممکن نہیں جانتے۔ انھوں نے کہا کہ شیخ محمدایسی شخصیت ہیں جو ہمیشہ مختلف شعبوں میں پہلی پوزیشن کی تلاش میں رہتے ہیں۔ تحقیقاتی مشن کی ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے شیخ محمد بن زاید نے کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے کیونکہ آپ اماراتی نوجوانوں کے لئے ایک باوقار ماڈل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم آپ کو بہترین، سب سے ممتاز، ترقی یافتہ اور اہل ترین بناناچاہتے ہیں۔ آپ نے اماراتی اور عرب نوجوانوں کا دنیا کے لئے ایک مثبت تشخص پیش کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آپ اور دیگر تمام شعبوں میں قومی کارکن مستقبل کے لئے ہماری حقیقی اور جیتنے والی شرط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اماراتی خلائی منصوبے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں میں حاصل ہونے والی کامیابیاں اس بات کی عکاس ہیں کہ ہم صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کی سربراہی میں پائیدار ترقی کے حصول کے لئے صحیح راہ پر گامزن ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں روکیں نہ بلکہ چیلنج کے جذبے کو تحریک دیں اور ہمیں مزید ترقی کی ترغیب دیں۔ ٹیم کے ہر رکن کو اس اماراتی اور عرب کارنامے میں انکے کردار کے اعتراف میں ر شیخ محمد بن راشد اور شیخ محمد بن زاید کا دستخط شدہ ایک ذاتی نوعیت کا "شکریہ" پیغام اور ایک یادگاری شیلڈ دی گئی ۔ اس موقع پر صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کی ہدایت اور شیخ محمد بن راشد اور شیخ محمد بن زاید کی حمایت سے شروع کئے گئے مریخ مشن کے سفر کے بارے میں ایک ویڈیو دکھائی گئی۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302859549

WAM/Urdu