جمعرات 13 اگست 2020 - 1:31:12 صبح

محمد بن زاید اور محمد بن سلمان کا عید کے مبارکبادی پیغامات کا تبادلہ


ابوظہبی ، 31 جولائی ، 2020 (وام) ۔۔ ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید ال نھیان اور سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع عظمت شاہی شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے درمیان عید الاضحی کی مناسبت سے مبارک بادی پیغامات کا تبادلہ ہوا – جمعہ کو ٹیلیفونک گفتگو کے دوران عزت مآب شیخ محمد بن زاید اور شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النھیان اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی قیادت میں ایک دوسرے کے ملک کیلئے مزید ترقی ، بھلائی ، خوشحالی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا – انہوں نے عرب اور اسلامی ممالک اور تمام دنیا کی مزید ترقی و خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور موجودہ وائرس وباء سے نجات کیلئے اللہ تعالی کے حضور دعا بھی کی – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302859564

WAM/Urdu