جمعرات 13 اگست 2020 - 2:00:25 صبح

متحدہ عرب امارات کی یمن کے ساحلی علاقوں میں عید کے کپڑےاور اشیاء خورونوش کی امداد

  • الإمارات تطلق مشروعها الخيري السنوي لتوزيع كسوة العيد ومعونات غذائية بالساحل الغربي اليمني

بحیرہ احمر کا ساحلی علاقہ، 31 جولائی،2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے ہلال احمر امارات کے ذریعے یمن کے صوبے طائز میں مستحق افراد کو اپنے سالانہ فلاحی پروگرام کے تحت عید کے کپڑے اور اشیاء خورونوش فراہم کئے ہیں۔ ہلال احمر امارات کی ٹیم نے بحیرہ احمر کے ساحلی ضلع موچہ کے متعدد دیہاتوں میں 400 گھرانوں میں عید کے لباس تقسیم کیے تاکہ وہ عید الاضحی کی خوشیاں منا سکیں۔ ہلال احمر کے نمائندوں اور انسانی امداد کے عملے کے علاوہ کئی مقامی عہدیداروں نے بھی تقسیم کے اس عمل میں شرکت کی۔ عید کے کپڑے حاصل کرنے والے افراد نے ان بابرکت ایام کے دوران متحدہ عرب امارات کی طرف سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اس امداد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے عید کے موقع پر علاقے کے بچوں کی خوشی دوبالا ہوگئی ہے۔ ہلال احمر نے ضلع الواضعیہ کے دور دراز گاؤں سواضیہ اور دیگر کئی علاقوں میں ایک امدادی قافلہ روانہ کیا ہے جس میں 50 ٹن بنیادی اشیائے خوردونوش اور 500 کھجوروں کے پیکیج ہیں جس سے 500 خاندان مستفید ہونگے۔ یہ امداد بحیرہ احمر کے ساحل پر دور دراز دیہی علاقوں میں یمنیوں کی مدد کے لئے متحدہ عرب امارات کی مستقل کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ امداد سے مستفید ہونے والے افراد نے اپنے علاقوں تک پہنچنے اور امداد فراہم کرنے پر ہلال احمر کی ٹیموں کی کاوشوں کو سراہا۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302859550

WAM/Urdu