جمعرات 13 اگست 2020 - 2:01:17 صبح

متحدہ عرب امارات میں مزید 283افراد میں کورونا کی تصدیق، دو جاں بحق


ابوظبی، 31 جولائی،2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کہا ہے کہ اس نے جدید ترین طبی آلات کا استعمال کرتے ہوئے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران COVID-19 کے مزید 54,727 ٹیسٹ کیے ہیں۔ ایک بیان میں وزارت صحت نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کا جلد پتہ لگانے اور انھیں ضروری علاج معالجے کی سہولت کے لئے ملک بھر میں جانچ کے دائرہ کار کو سعت دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ان ٹیسٹوں کے نتیجے میں مزید 283 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس سے متحدہ عرب امارات میں کورونا کیسوں کی کل تعداد 60,506 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق متاثرہ افراد کا تعلق مختلف قومیتوں سے ہے ۔ انکی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری دیکھ بھال فراہم کی جارہی ہے ۔ وزارت صحت نے کوویڈ 19 کے باعث پیدا ہونے والی پیچیدگیاں کے نتیجے میں مزید دو مریضوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان ہلاکتوں کے ساتھ ملک میں کورنا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 351 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کوویڈ 19 کے موجودہ مریضوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعاکی ہے۔ وزارت صحت نے کہا ہے کہ مزید283 افراد کوویڈ 19 سے مکمل طور پر صحت یاب ہوئے ہیں جس سے ملک میں صحت یاب ہونے والوں کی کلا تعداد 53,909 ہوگئی ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302859556

WAM/Urdu