جمعرات 06 اگست 2020 - 4:34:17 صبح

عرب امارات میں کووڈ 19 کے مزید 42 ہزار سے زائد ٹیسٹ ، 254 نئے مریض ، 346 مزید صحتیاب ، کوئی فوت نہیں ہوا


ابوظہبی ، 1 اگست ، 2020 (وام) ۔۔ وزارت صحت و تحفظ کی جانب سے ہفتہ کو کیئے جانے والے اعلان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ 19 کے مزید 42 ہزار 268 ٹیسٹ کیئے گئے جن میں جدید ترین طبی تشخیصی طریقہ اختیار کیا گیا – وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق زیادہ ٹیسٹ کیئے جانے کا اقدام ملک میں اس وائرس وباء کے مریضوں کی جلد تشخیص کرنا اور انہیں بلا تاخیر علاج معالجہ فراہم کرنا ہے – مزید ٹیسٹ کے نتیجے میں کورونا وائرس کے نئے 254 مریضوں کی تشخیص ہوئی جس سے ملک میں اس وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 60 ہزار 760 ہوگئی ۔ نئے مریض مختلف قومیت کے ہیں اور ان سب کی حالت سنبھلی ہوئی ہے جبکہ انہیں ضروری طبی نگہداشت بھی میسر آرہی ہے – وزارت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے اندر کورونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی جبکہ زیر علاج مریضوں میں سے مزید 346 مکمل صحتیاب بھی ہوگئے جس کے بعد مکمل صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 54 ہزار 255 ہوگئی ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302859657

WAM/Urdu