جمعرات 06 اگست 2020 - 5:39:33 صبح

عرب امارات کی قیادت کے سوئس صدر کو قومی دن کے مبارکبادی پیغامات


ابوظہبی ، 1 اگست ، 2020 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النھیان نے سوئس کنفیڈریشن کے صدر سائمونیتا سوماروگا کو ان کے ملک کے قومی دن پر مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے ، یہ دن یکم اگست کو منایا جاتا ہے – نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النھیان نے بھی ایسے ہی مبارکبادی پیغامات سوئس کنفیڈریشن کے صدر کو بھیجے ہیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302859577

WAM/Urdu