جمعرات 13 اگست 2020 - 2:05:48 صبح

عبداللہ بن زاید کا سیکریٹری جنرل جی سی سی سے عید مبارکباد کا تبادلہ


ابوظہبی ، 1 اگست ، 2020 (وام) ۔۔ وزیر برائے امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النھیان نے عرب ریاستوں کی خلیج تعاون کونسل ، جی سی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نائف الحجرف سے عید الاضحی کی مبارکباد کا تبادلہ کیا – دونوں کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ کے دوران جی سی سی کے مشترکہ اقدامات امور اور باہمی دلچسپی سے متعلق متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال بھی ہوا – سیکریٹری جنرل جی سی سی نے عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النھیان کو کونسل کی ان کاوشوں سے آگاہ کیا جو کہ وہ متحدہ عرب امارات کی قیادت میں سرانجام دے رہی ہے – انہوں نے شیخ عبداللہ کو صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النھیان ، نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید ال نھیان کیلئے عیدالاضحی کے مبارکبادی پیغامات بھی دیئے جن میں متحدہ عرب امارات کے عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا تھا – دونوں شخصیات نے جی سی سی ممالک میں کورونا وائرس کووڈ 19 سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ اس وباء کی روک تھام اور اس کے تدارک کی ویکسین تیاری کیلئے جاری عالمی کوششوں اور مشترکا تعاون پر بھی بات چیت کی – شیخ عبداللہ نے جی سی سی جائنٹ ایکشن کو فروغ دینے کیلئے ڈاکٹر الحجرف کی کاوشوں کو سراہا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302859576

WAM/Urdu