منگل 29 ستمبر 2020 - 6:13:39 شام

پاکستان کا کینوپ 2 ایٹمی ری ایکٹر آئیندہ سال کمرشل آپریشنز شروع کردے گا


اسلام آباد ، 7 ستمبر ، 2020 (وام) ۔۔ پاکستان کے شہر کراچی کے نیوکلیئر پاور پلانٹ (کینوپ) میں11 سو میگاواٹ والے کے 2 ری ایکٹر نے ہاٹ فنکشنل ٹیسٹس والے تھرمل ٹیسٹنگ کو کامیابی سے انجام دے دیا ہے ، یہ ایسا پہلا یونٹ ہے جو چین کا تیار کردہ ' ہوالانگ ون ' ٹیکنالوجی پر مبنی ہے – پاکستان کی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے کراچی نیوکلیئر پاور کمپلیکس کیلئے گیارہ ، گیارہ سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے دو ہوالانگ ون ری ایکٹرز کی تیاری شروع کررکھی ہے ۔ اس کمپلیکس میں 1972 سے کینوپ 1 والا ری ایکٹر 137 میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے – کینوپ 2 اور کینوپ 3 ریی ایکٹر یونٹس کی تعمیر کا آغاز اگست 2015 اور مئی 2016 میں ہوا تھا جبکہ ان دونوں یونٹس سے کمرشل پیداوار کا آغاز 2021 اور 2022 میں متوقع ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302868085

WAM/Urdu