ہفتہ 26 ستمبر 2020 - 8:06:02 شام

محمد بن راشد عالمی خوشحالی اقدام کا10لاکھ ڈالر جیتنے والے گلوبل میکر چیلنج کا اعلان

  • image 1 – badr al olama, head of the organising committee for the gmis
  • ehtemp2xcaaudri
  • ehteqfdwkaiydav
  • ehteojqxsaam3js
  • ehtengixgaajzna

دبئی ، 7 ستمبر ، 2020 (وام) ۔۔ محمد بن راشد عالمی خوشحالی اقدام، جی ایم آئی ایس نے متحدہ عرب امارات سے باہر ہونے والے اپنے پہلی ورچوئل ایوارڈ تقریب میں گلوبل میکر چیلنج کے کوہورٹ 2 کے چار فاتحین کا اعلان کیا ہے۔ چاروں فاتحین اور آٹھ رنر اپ کو عالمی اداروں تک رسائی کے لئے دس لاکھ امریکی ڈالر تک کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سالو اقدام کی قیادت میں محتاط تخمینے کے بعد سمبی فاؤنڈیشن ، کولڈ ہبز ، پوکٹ اور پلاسٹک فار چینج گلوبل میکر چیلینج کے فاتح منتخب کئے گئے ہیں.

انیشی ایٹو نے سماجی مسائل کے حل کی جانب سب سے زیادہ اہمیت کے حامل اداروں کی نشاندہی کی ہے جنہیں یونیورسٹی آف کیمبرج کے اشتراک سے ایک پروگرام کے ذریعے عالمی تنظیموں سے منسلک رہتے ہوئے رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ آئی ڈی 2020 ، اسٹکسفریش ، ایگری سائیکل گلوبلاور الجی نٹ دنیا کے بعض مشکل چیلنجز کے مقابلہ میں اہم معاشرتی اور معاشی تبدیلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ سٹارٹ اپس عالمی خوشحالی ایوارڈ پروگرام سے مستفید ہوں گے اور ان کو غیر مالی چیلنجوں پر قابو پانے میں عالمی تنظیموں سے رہنمائی اور مدد ملے گی ۔ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی ایم آئی ایس کی عالمی انتظامی کمیٹی کے سربراہ بدر العما نے کہا کہ ہم اپنے سرپرست نائب صدر ، وزیر اعظم اور اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے انسان دوستی کے سفر اورناصرف عرب امارات بلکہ پوری دنیا پر مثبت اثرات کے لئے ان کی جدت طرازی کی مہم سے تحریک حاصل کرتے رہیں گے۔پوری دنیا کورونا وائرس کی وبا سے ہل چکی ہے ، لیکن اس سال کے کوہورٹ پروگرام نے ہمیں مستقبل کی امید دی ہے۔ انوویشن فار پیس اینڈ جسٹس چیلینج نے مہاجرین اور بے گھر افراد کو سستی ، معیاری خدمات تک رسائی فراہم کی ہے جو ان کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے لئے ضروری ہیں۔ ونر: سمبی فاؤنڈیشن، شمسی توانائی سے چلنے والے سنٹرلائزڈ لرننگ ہبز کا ڈویلپر ہے جو دیہاتوں اور کمزور کمیونٹیز کے لئے ڈیجیٹل تعلیم تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ رنر اپ:آئی ڈی 2020 ڈیجیٹل آئی ڈی پلیٹ فارم ہے جو بے گھر لوگوں کو ان کی صحت کی دیکھ بھال کے اعدادوشمار رکھنے ، تعلیم سے متعلق معلومات اور پیشہ ورانہ اسناد کی زیادہ ملکیت کی اجازت دیتا ہے۔ سب کے لئے پائیدار اور صحت بخش کھانا ،چیلنج تیزی سے بڑھتی ہوئی شہری آبادی کو صحت مند اور پائیدار کھانے تک رسائی میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کا کام کرتا ہے ۔ ونر: کولڈ ہبز ترقی پذیر ممالک میں دیہی کسانوں کی تیار کردہ خوراک کے لئے شمسی توانائی سے چلنے والا واک ان کولڈ اسٹوریج فراہم کرتا ہے۔ رنر اپ :اسٹکسفریش نے ایسے اسٹیکرز تیار کیے ہیں جو تازہ خوراک کے لئے حفاظتی پرت کے طور پر استعمال ہوتے ہیں ۔ رنر اپ: نیلس ایک سماجی انٹرپرائز پلیٹ فارم ہے جو کم آمدنی والے لوگوں کے لئے ایک سستی اور صحتمند خوراک کی ڈیجیٹل مارکیٹ فراہم کرتا ہے۔ ونر: پوکٹ آف لائن کاروبار کرنے والے تاجروں کا اندراج رکھنے والی ایک ایپ ہے جو دیہی سپلائی چینز کی نقشہ سازی کرتی ہے۔ پوکٹ ایپ دیہی آبادی کو نئی سپلائی چینز اور مارکیٹوں تک رسائی حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ رنر اپ: ایگری سائیکل عالمی ایک فصلوں کی برداشت سے قبل خوراک کو خشک کرنے والی ٹیکنالوجی ہے جو دیہی کسانوں کو بین الاقوامی منڈیوں سے جوڑتی ہے ۔ رنر اپ: فینٹائن ایک ایسی بلاک چین فعال مارکیٹ ہے جو کافی کے کاشتکاروں کو خریداروں کے ساتھ براہ راست لین دین کرنے میں سہولت فاہم کرتی ہے۔ ونر: پلاسٹک فار چینج ایک ایتھکل سورسنگ پلیٹ فارم ہے جو پائیدار روزگار فراہم اور گردشی معیشت میں تیزی لاتا ہے۔ رنر اپ: الجی نٹ فیشن انڈسٹری کے لئے ایک پائیدار اور کم لاگت فائبر ہےجو نئی منڈیوں تک رسائ حاصل کرنے اور سپلائی چینز میں مدد فراہم کرتا ہے۔ رنر اپ: اکواسائیکل پہلا تجارتی بنیادوں پر مبنی مائکروبایل ایندھن فیول سیل ہے جو گندے پانی سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://www.wam.ae/en/details/1395302867969

WAM/Urdu