منگل 29 ستمبر 2020 - 6:02:35 شام

عبداللہ بن زاید کی قیادت میں اماراتی وفد 15 ستمبر کو واشنگٹن میں اسرائیل سے امن معاہدہ کی تقریب میں شریک ہوگا


ابوظہبی ، 8 ستمبر ، 2020 (وام) ۔۔ وزیر برائے امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النھیان کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات کا ایک اعلی سطح کا وفد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر 15 ستمبر کو واشنگٹن کا دورہ کرے گا ، یہ وفد وہاں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے تاریخی امن معاہدہ پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوگا ، اس موقع پر وہاں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو بھی موجود ہوں گے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302868443

WAM/Urdu