منگل 29 ستمبر 2020 - 7:04:10 شام

ابوظہبی کا ٹیکنالوجی گروپ42 اسرائیل میں بین الاقوامی دفتر قائم کرے گا


ابو ظہبی ، 10 ستمبر ، 2020 (وام) ۔۔ ابوظہبی کی مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی معروف کمپنی گروپ 42 ( جی42 ) نے اسرائیل میں اپنا ملکیتی ماتحت ادارہ قائم کر نے کا اعلان کیا ہے۔ نیا بین الاقوامی دفتر ملک میں دستیاب ٹیکنالوجیز اور ٹیلنٹ تک رسائی حاصل کرنے کے ساتھ متحدہ عرب امارات اور مشرق وسطی میں اپنے کاروبار کو فروغ دینے کی خواہشمند اسرائیلی کمپنیوں کے لئے گیٹ وے کے طور پر کام کرے گا۔ یہ پہلا موقع ہے جب متحدہ عرب امارات کی کسی کمپنی نے اسرائیل میں اپنا بین الاقوامی دفترقائم کرنے کا اعلان کیا ہے جو حالیہ سفارتی تعلقات کے بعد دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے کا ثبوت ہے۔ نئے دفتر میں آپریشنز کی قیادت دونوں ممالک کے ماہرین کی ٹیم کرے گی جس میں صحت کی دیکھ کووڈ19 کی تشخیص ، جدید مصنوعی ذہانت کی تحقیق ، زرعی اور پانی کی فراہمی ، سمارٹ شہر اور قابل تجدید توانائی پر توجہ دی جائے گی۔ اسرائیل میں اس وقت 6ہزار سے زیادہ ہائی ٹیک کمپنیاں اور اسٹارٹ اپ کام کررہی ہیں جو دنیا میں ہائی ٹیک کمپنیوں کا سب سے بڑا مرکز اور دنیا میں سائنسدانوں اور تکنیکی ماہرین کی تعداد کے لحاظ سے سرفہرست ہے جو فی 10ہزار کی آبادی کے لئے 145 ہے یہ تناسب امریکہ میں 85 ، جاپان میں 70 سے زیادہ ، اور جرمنی میں 60 سے کم ہے۔ گروپ 42 کے سی ای او ، پنگ شیاو نے کہا کہ اسرائیل میں نئے دفتر کے قیام سے خطے میں جی 42 کی موجودگی کو تقویت ملے گی اور ہمیں دنیا کے ایک انتہائی متحرک اور ٹیک ماحولیاتی نظام تک رسائی حاصل ہوگی۔ گزشتہ چند ہفتوں میں ، جی 42 نے اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ کئی معاہدوں کا اعلان کیاہے۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302868798

WAM/Urdu