ہفتہ 26 ستمبر 2020 - 3:00:44 صبح

ادنوک نےادنوک ڈسٹری بیوشن کے 1ارب ڈالر مالیت کے حصص پیش کردئے


ابو ظہبی ، 14 ستمبر ، 2020 (وام) ۔۔ ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی ادنوک نے پیر کے روز اعلان کیا کہ اس نے ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو ابوظہبی سیکیورٹیز ایکسچینج ،اے ڈی ایکس میں اندراج شدہ اور کاروبار میں شریک ادنوک ڈسٹری بیوشن کے 1ارب،25کروڑنئے حصص کامیابی کے ساتھ پیش کردئے ہیں۔ یہ ادنوک ڈسٹری بیوشن کے کل حصص کے سرمایہ کا 10 فیصد ہے۔ 1 ارب ڈالر مالیت کی اس اضافی 10 فیصد پلیسمنٹ سے کمپنی کا فری فلوٹ 20 فیصد تک بڑھ جائے گا ۔ 2017 میں ادنوک ڈسٹری بیوشن کے حصص کی ابتدائی عوامی پیش کش کے وقت ، ادنوک نے ادنوک ڈسٹری بیوشن میں اپنے زیادہ سے زیادہ حصص جاری کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا تاکہ اے ڈی ایکس میں اسٹاک کی فری فلوٹ اور لیکویڈیٹی میں اضافہ ہو اور سرمایہ کاری کو موقع فراہم کیا جاسکے ۔ یہ ٹرانزیکشن ادنوک کی حکمت عملی اور قدر میں اضافے کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔2.95 درہم کے حساب سے فی حصص جاری کیا گیا جو ابتدائی پیشکش کی قیمت 2.50 درہم سے 18 فیصد زیادہ ہے۔ ادنوک پلیسمنٹ کے بعد ادنوک ڈسٹری بیوشن 80 فیصد رجسٹرڈ حصص کے سرمایہ کی ملکیت اپنے پاس برقرار رکھے گا۔ ادنوک گروپ کے سی ای او ڈاکٹر سلطان احمد الجابر نے کہا کہ 2017 میں اپنی ابتدائی عوامی پیش کش کے بعد سے ادنوک ڈسٹری بیوشن نے اپنے ترقی کے عزم کو جاری رکھا ہے ، نئے صارفین کی بنیاد پر خدمات متعارف کروائیں اور اپنی ترقی پسند منافع بخش پالیسی میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لین دین سرمایہ کاروں کی جانب ادنوک ڈسٹری بیوشن کی پرکشش حیثیت کو اجاگر کرتا ہے اور ایک بار پھر ادنوک کی طرف سے پیش کردہ اعلی معیار کا مظاہرہ ہے انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے لئے ایک پرکشش اور لچکدار منافع بخش پالیسی کے ساتھ ، ادنوک ڈسٹری بیوشن نے قابل بھروسہ حصے تک رسائ اور ایک مستحکم اور انتہائی مجاز ایکویٹی میں سرمایہ کاری کرنے کا ایک منفرد موقع پیش کیا ہے۔ ترجمہ۔تنویرملک http://wam.ae/en/details/1395302869650

WAM/Urdu