ہفتہ 26 ستمبر 2020 - 8:13:22 شام

بوئنگ ، اتحاد ایئرویز کی جانب سے ایکو ڈیمانسٹریٹر پروگرام میں پائیدار ایندھن کا استعمال


ابوظہبی ، 14 ستمبر ، 2020 (وام) ۔۔ بوئنگ اور اتحاد ایئرویز نے ایروسپیس کمپنی کے 2020 کے ایکو ڈیمانسٹریٹر پروگرام کی ٹیسٹنگ مکمل کرلی جس کے دوران پچاس ، پچاس فیصدی پائیدار اور روایتی جیٹ فیول کا استعمال کرتے ہوئے کراس کنٹری فلائٹ انجام دی گئی – جنوبی کیرولینا میں سیئٹل کے بوئنگ مینوفکچرنگ مقام سے اتحاد کے نئے 10-787 ڈریم لائنر طیارے نے اڑان کیلئے کمرشل پروازوں کو اجازت شدہ زیادہ سے زیادہ پائیدار ایندھن کو استعمال کیا ، اس بین البراعظمی پرواز نے اس راستے پر سفر کیا جوکہ پائلٹ ، ایئرٹریفک کنٹرولر اور ایئرلائن آپریشنز سنٹر کیلئے نیا تھا اور وہ اس دوران رابطے میں رہے – اتحاد ایوی ایشن گروپ کے سی ای او محمد البلوکی کا کہنا ہے کہ اتحاد نے بوئنگ کے ساتھ مل کر پائیدار ایوی ایشن ایندھن کے استعمال کو دکھا کر عالمی توانائی میں اہم کردار ادا کیا ، اس پرواز نے ففٹی ، ففٹی بلینڈ والا 50 ہزار گیلن ایندھن استعمال کیا ، یہ اس شعبے میں پائیدار ہوابازی ایندھن کو استعمال میں لانے کیلئے ایک اہم موقع رہا ۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ہوابازی اور تخلیق کیلئے دونوں اداروں کا اشتراک صنعتی تعاون کی بہترین مثال ہے اور یہ ہوابازی کی صنعت کو پائیدار مستقبل کی جانب گامزن کرے گی – بوئنگ ایکو ڈیمانسٹریٹر پروگرام نے موثر ترین ٹیکنالوجی کو فروغ دیتے ہوئے تخلیق کے فروغ کی خاطر اسے باقاعدہ اڑنے کیلئے استعمال کیا ہے ، رواں سال یہ ایسے چار منصوبے کررہا ہے جو فضاء میں آلودگی اور شور کو کم کرنے اور مسافر و عملہ کی صحت و حفاظت کو بڑھانے میں معاون ہونگے ۔ پائیدار ایندھن کیلئے استعمال ہونے والا یہ فیول غیرخوراکی زرعی فضلہ سے تیار کیا جاتا ہے جو کہ آلودگی کو کم تر رکھتا ہے – بوئنگ کمرشل ایئرپلینز کی نائب صدر شیلا ریمیس کا کہنا ہے کہ پائیدار ہوابازی ایندھن ثابت شدہ بن چکا ہے اور آج یہ پروازوں میں استعمال کیا جارہا ہے اور کل یہ باقاعدہ جگہ لے پائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس پائیدار ایندھن کی دستیابی بہت محدود ہے لیکن ورلڈ انرجی پائیدار ایندھن کو کمرشل بنیادوں پر اور مسابقتی قیمت پر تیار کررہا ہے ۔ ورلڈ انرجی کا یہ ایندھن ، آلودگی کے اخراج کو 75 فیصد تک کم کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے – ورلڈ انرجی کے چیف کمرشل آفیسر برائن شیرباکوو کا کہنا ہے کہ بوئنگ اور اتحاد اس صنعت میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں ، یہ پیشرفت آںے والے کل میں ہوابازی کی صنعت کو آلودگی سے پاک ایندھن کی فراہمی کا باعث ہوگی – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302869756

WAM/Urdu