ہفتہ 26 ستمبر 2020 - 5:45:35 شام

صدر مملکت نے فرانسیسی سفیر کو اعلیٰ ایوارڈ سے نوازا

ویڈیو تصویر

ابوظبی، 15 ستمبر،2020 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان نے متحدہ عرب امارات میں فرانسیسی سفیر Ludovic Pouille کو Order of Independence فرسٹ کلاس کا اعزاز عطا کیا ہے۔ انھیں یہ اعزاز متحدہ عرب امارات اور فرانس کے مابین دوستانہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے میں انکی کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر انور بن محمد قرقاش نے ابوظبی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران صدر مملکت کی طرف سے فرانسیسی سفیر کو یہ ایوارڈ پیش کیا۔ ڈاکٹر انور بن محمد قرقاش نے متحدہ عرب امارات اورفرانس کے درمیان تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات اور فرانس کے مابین تعلقات کو بڑھانے میں فرانسیسی سفیر کے کردار کو سراہا اور ان کے کامیاب مستقبل کیلئےنیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302869936

WAM/Urdu