ہفتہ 26 ستمبر 2020 - 8:13:49 شام

متحدہ عرب امارات : جیس ایڈوینچرپیک پر قائم ریستوران کایکم اکتوبرکو افتتاح ہوگا


راس الخیمہ، 15 ستمبر، 2020 (وام) ۔۔ راک ہاسپٹیلٹی ہولڈنگ کے ذیلی ادارے راک ​​لییر نے یکم اکتوبر 2020 کو پورو کی جانب سے 1484 کے نام سے ریستوران کی لانچنگ کا اعلان کیا ہے۔ جیس ایڈوینچر کی چوٹی پر قائم اس ریستوران کا نام اس پہاڑی کی سطح سمندر سے1484 میٹر بنلدی کی وجہ سے1484 رکھا گیا ہے جس کا بڑی شدت سے انتظار کیاجارہا تھا۔ جیس ایڈونچر سینٹر کے ساتھ واقع ، 1484 ریستوان مہمانوں کو ہجر کے پہاڑوں کی چوٹیوں اور وادیوں کا شاندار نظارا پیش کرتا ہے۔ جیس ایڈونچر چوٹی کے مقام سے چھت سے فرش تک شیشے کی کھڑکیوں سے پرسکون مناظر کا نظاراکیاجاسکتا ہے۔ یہ ریستوران پورو کی جانب سے پیش کردہ تازہ ترین منصوبہ ہے ، جس میں المرجان آئی لینڈ کے دو موجودہ ریستورانز اورجیس ویونگ ڈیک پارک کے ساتھ آزادانہ طور سے کھانے کا تصور دیا گیاہے ۔ راک ہاسپٹیلٹی ہولڈنگ کے سی ای او ، ایلیسن گری نیل کا کہنا ہے کہ جبل جیس راس الخیمہ کے معروف ترین مقامات میں سے ایک ہے ، جو سیاحوں کو یارگار لمحات پر مبنی مہم جوئی کے بھرپور مواقع پیش کرتا ہے ۔ جہاں سیاحوں کی تفریح کے لئے جیس ایڈونچر پیک میں جبل جیس فلائٹ ، جیس اسکائی بھول بھلیاں ، اور جیس اسکائی ٹور جیسے سنسنی خیز دلچسپ مقامات ہیں۔ اس تفریحی مقام پر ذاتی تحفظ اور حفظان صحت کے اعلی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کی عالمی ادارہ صحت اوربیماریوں پر کنٹرول کے مراکز نے سفارش کی ہے اس کے ساتھ وفاقی حکومت کی ہدایات پر بھی سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302869986

WAM/Urdu