ہفتہ 26 ستمبر 2020 - 4:28:51 صبح

دبئی کی دو کو خزنہ کے 26 فیصد حصص کی فروخت سے 800 ملین درہم کا حصول


دبئی ، 15 ستمبر ، 2020 (وام) ۔۔ دبئی میں ہیڈکوارٹرز رکھنے والے ٹیلی کام شعبہ کے آپریٹر دو کو خزنہ ڈیٹا سنٹر سے اپنے 26 فیصد حصص کو ابوظہبی کی ٹیکنالوجی ہولڈنگ کمپنی کو فروخت کرنے سے 800 ملین درہم ملیں گے – دو کی مینجمنٹ نے گزشتہ ہفتے خزنہ سے اپنے حصص کو فروخے کرنے کی تصدیق جاری کی تھی ، حصص کی اس ملکیتی تبدیلی کے بعد ٹیکنالوجی ہولڈنگ کمپنی کو خزنہ کی سو فیصد ملکیت مل جائے گی ۔ دو کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حصص کی یہ منتقلی ڈیٹا سنٹر کی ترقی سے متعلق پالیسی کے مطابق ہے چاہے وہ مکمل ملکیت ہو یا کمرشل پارٹنرشپ کی صورت میں ہو اور یہ اس شعبے میں ترقی کو بڑھانے میں معاون ہوگی – دو نے بیان میں کہا ہے کہ خزنہ میں اس کے 26 فیصد حصص بالواسطہ صورت میں تھے ، حصص کی اس فروخت سے 800 ملین درہم نقد کی صورت میں اور 521 ملین درہم خالص منافع کی صورت میں ملیں گے ۔ تیس ستمبر سے پہلے انجام پاجانے والی یہ ڈیل ٹیلی کام آپریٹرز کی تیسری سہہ ماہی کی مالیاتی تفصیلات میں پیش ہوگی – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302869980

WAM/Urdu