ہفتہ 26 ستمبر 2020 - 6:08:53 شام

متحدہ عرب امارات سے امدادی سامان کاتیسراطیارہ خرطوم پہنچ گیا

  • وصول طائرة ثالثة إلى الخرطوم ضمن جسر الهلال الأحمر الاماراتي لإغاثة المتأثرين من الفيضانات

ویڈیو تصویر

ابوظبی، 15 ستمبر،2020 (وام) ۔۔ ہلال احمر امارات کی جانب سے تیسرا اماراتی طیارہ سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے امداد لے کر خرطوم پہنچ گیا ہے۔ طیارے میں دوائیں، طبی سامان، خوراک اور پناہ گاہوں سے متعلق اشیاء شامل ہیں ۔ یہ سامان سوڈان میں موجود ہلال احمر امارات کا عملہ متاثرین میں تقسیم کریگا۔ ہلال احمر امارات سوڈان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے اور متعلقہ سوڈانی حکام کے تعاون سے کام کر رہاہے۔ ہلال احمر امارات کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد عتیق الفلاحی نے بتایا کہ سوڈان کو یہ امداد ابو ظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی ہدایت پر بھیجی گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی طرف سے سوڈان کے سیلاب متاثرین کی امداد الظفرہ خطے میں حکمران کے نمائندے اور ہلال احمر امارات کے چیئرمین شیخ حمدان بن زاید آل نھیان کی نگرانی میں جاری ہے۔ الفلاحی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سوڈان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پانے میں سوڈان کی مدد کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سوڈان اپنے شراکت داروں کے ساتھ سوڈان میں طبی، ماحولیاتی اور نفسیاتی اثرات پر قابو پانے میں تعاون کر رہا ہے۔ انھوں نے کہاکہ ہلال احمر کی ٹیم سیلاب سے متاثرہ افراد کو بنیادی ضروریات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302870124

WAM/Urdu