منگل 29 ستمبر 2020 - 5:18:56 شام

ڈی پی ورلڈ ، دبئی کسٹمز اور اسرائیلی ڈوور ٹاور کا تجارتی رابطوں کیلئے تعاون


دبئی ، 16 ستمبر ، 2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان مفاہمت کی طے پانی والی متعدد یاد داشتوں کے بعد لاجسٹکس شعبے میں سمارٹ حل فراہم کرنے والے ممتاز عالمی ادارے ڈی پی ورلڈ اور دبئی کسٹمز دونوں ممالک میں تجارتی رابطوں کے قیام اور فروغ کے امکانات کو تلاش کریں گے – ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سلیم نے ایلات کی اسرائیلی شپ یارڈز اینڈ پورٹ کی شریک مالک کمپنی ڈوور ٹاور کے مالک شلومی فوگل کے ساتھ ایم او یوز پر دستخط کیئے – دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی یہ راہ ، امن ، مذاکرہ ، استحکام اور فروغ پائیدار ترقی کیلئے اپنائی گئی ہے ۔ ان ایم او یوز کے تحت دونوں کمپنیاں ایک ایسا فریم ورک تشکیل دیں گی جو دونوں ممالک اور اسرائیل کے ساتھ خطے میں میں تجارت کیلئے انفراسٹرکچر کے قیام کو عمل میں لائے گا – ایم او یوز میں تین اقسام کے تعاون کو شامل کیا گیا ہے ۔ اس کے تحت ڈی پی ورلڈ ، اسرائیل کی بندرگاہوں اور فری زونز کی ترقی کا جائزہ لے گی ، جبل علی اور ایلات کے درمیان براہ راست بحری روٹ کے امکان کو دیکھے گی ، تخلیقی عمل کاری کا انجام دیا جائے گا اور ڈرائی ڈاکس ورلڈ ، اسرائیلی شپ یارڈ کے ساتھ کاروباری امکانات کا جائزہ لے گی جوکہ آئی ایس ایل مصنوعات کی ترقی ، مینوفکچرنگ اور مارکیٹنگ کیلئے مشترکہ منصوبہ ہوگا – سلطان احمد بن سلیم کا کہنا تھا کہ یہ ایم او یوز دونوں ممالک میں اقتصادی اور تجارتی تعاون اور اس کے امکانات کو بڑھانے میں اہم ہونگے ، ڈی پی ورلڈ کا مشن ہی یہی ہے کہ عالمی تجارت کو بڑھایا جائے ، عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان اور اس سے بھی آگے تجارتی راہوں کے قیام ہمارے صارفین کو خطے میں آسان اور باسہولت تجارتی ذرائع فراہم کریں گے – شلومی فوگل جوکہ ڈوور ٹاور گروپ کے مالک اور چیئرمین ہونے کے ساتھ حیفہ کے اسرائیلی شپ یارڈ کے شیئرہولڈر اور ایلات پورٹ کے شراکت دار بھی ہیں کا کہنا تھا کہ سلطان بن سلیم کے ساتھ کام کرنے کا یہ موقع بڑا اعزاز ہے ، وہ اس دوستی کو قابل فخر سمجھتے ہیں اور اس سٹریٹجک تعاون کے یقیننا عالمی تجارت و اقتصادیات پر بہت مثبت اثرات ہونگے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ مفاہمت اس طویل تعاون اور رابطوں کا ایک آغاز ہے جس کے نتیجے میں دونوں اداروں کے درمیان مزید معاہدے انجام پائیں گے – انہوں نے کہاکہ ڈی پی ورلڈ اور اسرائیلی شپ یارڈز ایک ایسے مشترکا منصوبے پر کام کریں گے جو کہ حیفہ کی بندرگاہ کی نجکاری کے عمل میں بھی شریک ہوگا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302870335

WAM/Urdu