منگل 29 ستمبر 2020 - 6:59:41 شام

فجیرۃ کے تیل ذخائر میں مسلسل کمی جاری


فجیرۃ ، 16 ستمبر ، 2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی مشرقی ساحلی بندرگاہ فجیرۃ پر تیل مصنوعات کے ذخائر میں مسلسل تیسرے ہفتے کمی جاری رہی جوکہ اب پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے ہیں ، اس کی بڑی وجوہات میں میرین بنکرز اور پاور فیولز میں آنے والی کمی ہے – ان ذخائر میں 14 ستمبر 2020 کو مجموعی حجم 241ء23 ملین بیرل رہ گیا تھا جوکہ گزشتہ ہفتے سے 3ء0 فیصد کم اور 20 اپریل 2020 کے بعد کی کم ترین سطح ہے ۔ یہ تفصیلات فجیرۃ آئل انڈسٹری زون کی طرف سے آج جاری کی گئیں ۔ بجلی پیداوار اور بحری جہازوں میں استعمال ہونے والے ایندھن والی ہیوی ڈسٹیلیٹس 6 فیصد کم ہوکر 552ء12 ملین بیرل ہوگئیں جوکہ 9 مارچ کے بعد کی کم ترین سطح ہے – فجیرۃ ہیوی ڈسٹیلیٹس کی برآمدات اگست میں بڑھ کر 088ء9 ملین بیرل رہیں ، فجیرۃ نے حال ہی میں ساڑھے 7 لاکھ بیرل ہائی سلفر فیول سعودی عرب کی شقیق پاور پلانٹ کو دیا تھا ۔ اوپیک پلس اتحاد کے کئی مشرق وسطی ارکان نے ایس اینڈ پی گلوبل پلیٹز کو کو بتایا تھا کہ انہیں اگست کے گرم موسم میں جب ایئرکنڈیشنگ کے یونٹس اپنی مکمل استعداد پر چلتے ہیں تب بجلی پیداوار کیلئے کروڈ آئل کی اضافی طلب ہوسکتی ہے – فجیرۃ کے آئل ٹرمینل اور جی ٹی آئی فجیرۃ سٹوریج ٹرمینلز کے مالک ، پراسٹر کو بھی بنکرنگ میں مسلسل اضافہ کا سامنا ہے – پراسٹر کیپیٹل کے آپریٹنگ پارٹنر ٹونی کیوئن کا کہنا ہے کہ فجیرۃ نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اس کی بڑی وجہ اس کے بنکرز کے کاروبار میں بدستو بہتری ہے – مڈل ڈسٹلیٹس کے ذخائر بھی 3ء0 فیصد کم ہوکر 793ء3 ملین بیرل کے رہ گئے ہیں جوکہ چار ہفتوں کی کم ترین سطح ہے جبکہ لائٹ ڈسٹیلیٹس 12 فیصد بڑھ کر 896ء6 ملین بیرل ہوگئے جوکہ حالیہ 8 ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے – ان ذخائر کی انوینٹری رپورٹ ایس اینڈ پی گلوبل پلیٹز کو خصوصی طور پر جنوری 2017 سے میسر کی جارہی ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302870394

WAM/Urdu