پیر 25 جنوری 2021 - 2:36:00 صبح

یو اے ای ایف اے کی طرف سے کووڈ 19 ٹیسٹنگ کٹس کی فراہمی پر ایشیئن فٹبال کنفیڈریشن کا اظہار تشکر


دبئی ، 10 اکتوبر ، 2020 (وام) ۔۔ ایشیئن فٹبال کنفیڈریشن ، اے ایف سی نے چھ رکنی تنظیم کو کووڈ 19 کی ٹیسٹنگ کٹس بھیجے جانے پر متحدہ عرب امارات کی فٹبال ایسوسی ایشن ، یو اے ای ایف اے کیلئے اظہار تشکر کیا ہے ۔ ان کٹس کی فراہمی متحدہ عرب امارات کے اس اقدام کا پہلا مرحلہ ہے جو کہ وہ ایشیاء میں منتخب فٹبال ایسوسی ایشنز کو انسداد کورونا وائرس کی خاطر مدد کرنے جارہا ہے – یو اے ای ایف اے نے جن فٹبال ایسوسی ایشنز کو یہ ٹیسٹنگ کٹس بھیجی ہیں وہ تاجکستان ، کرغزستان ، شمالی ماریانا جزائر ، مالدیپ اور ازبکستان کی ہیں ۔ اے ایف سی نے یو اے ای ایف اے کے اس اقدام کو ایک نوبل پیغام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے یکجہتی ، انسانی ہمدردی اور تنظیموں کے درمیان تعاون کے اصولوں کو فروغ ملا ہے – اے ایف سی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایسے انسانی ہمدردی کے کام متحدہ عرب امارات کیلئے نئے نہیں ہے ، وہ اپنی ایسی سرگرمیوں کیلئے ہمیشہ سے مشہور رہا ہے ۔ یو اے ای ایف اے ایسے اقدام کے دوسرے مرحلے کیلئے مزید طبی معاونت دینے کی خاطر رابطوں میں مصروف بھی ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302876141

WAM/Urdu