پیر 25 جنوری 2021 - 2:52:04 صبح

سپورٹس اتھارٹی کے سیکریٹری جنرل کا سپین کے نائب سفیر سے تعاون معاہدوں پر تبادلہ خیال


دبئی ، 10 اکتوبر ، 2020 (وام) ۔۔ جنرل اتھارٹی فار سپورٹس ، جی اے ایس کے سیکریٹری جنرل سعید عبدالغفار اور متحدہ عرب امارات میں سپین کے نائب سفیر جائمی اغلیسیاس نے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے اور تعاون معاہدوں کو انجام دینے پر تبادلہ خیال کیا – سیکریٹری جنرل جی اے ایس نے مشترکا تعاون کے فروغ اور معاہدوں کو انجام دینے کیلئے اپنی اتھارٹی کی طرف سے تمام سہولیات میسر کرنے کے عزم کا اظہار کیا – انہوں نے دونوں ممالک میں کھیلوں کے شعبے میں مشترکا تعاون کو مستحکم کرنے کا معاہدہ طے کرنے پر بات چیت کے ساتھ اتھارٹی کے سٹریٹجک مقاصد کے حصول کی خاطر اور کھیل شعبے کی ترقی اور تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت کی – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302876139

WAM/Urdu