پیر 25 جنوری 2021 - 2:26:54 صبح

نائیجیریا کے اموح عزقیل نے الجزیرہ کلب جوائن کرلیا

  • نادي الجزيرة يعزز خط هجومه بالتعاقد مع المهاجم النيجيري إيزيكيل
  • نادي الجزيرة يعزز خط هجومه بالتعاقد مع المهاجم النيجيري إيزيكيل
  • نادي الجزيرة يعزز خط هجومه بالتعاقد مع المهاجم النيجيري إيزيكيل

ابوظبی، 18 اکتوبر،2020 (وام) ۔۔ الجزیرہ کلب نے21- 2020عرب گلف لیگ سے قبل نائیجیریا کے بین الاقوامی فارورڈ اموح عزقیل کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ 26 سالہ عمر یورپ کی ممتاز فلائٹ لیگوں کے ساتھ ساتھ مشرق وسطی میں بھی فٹ بال کھیلنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اموح عزقیل جو متعدد فارورڈ پوزیشنوں پر کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں نے نے بیلجئم میں اپنے کیریئر کا آغاز اسٹینڈرڈ لیج کے ساتھ کیا ۔ اس کے علاوہ وہ وہ یورپ کی بڑی ٹیم آنڈرلیچ کے لئے بھی کھیل چکے ہیں۔ اموح عزقیل جنہوں نے 2014 سے 2017 کے درمیان مشرق وسطی میں اپنے ابتدائی کیریئر کے تین سال گذارے اسپین میں بھی کھیل چکے ہیں ۔ الجزیرہ کلب میں حزقیل کی آمد کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسپورٹنگ ڈائریکٹر میڈس ڈیوڈسن نے کہا اموہ کے علاقے اور پورے یورپ کا تجربہ مارسل اور ٹیم کے لئے ایک بہت سود مند ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ بڑے کلبوں میں سخت مخالفین کے خلاف کھیلنے کا تجربہ رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کےکھیل کا انداز ایک نئی جہت پیش کرتا ہے جس میں کوچ مارسل ٹیم کھیلنا چاہتے ہیں اور حزقیل متعدد پوزیشنوں پر کھیل سکتا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ فٹ بال ٹیم میں آپ کو مختلف مہارتوں کی ضرورت ہوتی ہے اور ہمارے پاس بہت اچھے کھلاڑی ہیں اور اموح جارحانہ کھیل میں ایک اور شاندار اضافہ ہے۔ اموح حزیل نے کہا کہ الجزیرہ کے کسی کلب میں شامل ہونا انکے لئے خاصادلچسپ ہے۔ جب میں میڈز اور ہیڈ کوچ کے ساتھ بات کر رہا تھا تو انہوں نے مجھے اپنی خواہش بتائی اور میں نے کہا کہ میں یہ کرسکتا ہوں ۔ انھوں نے کہا کہ انھیں اس کلب کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں لیگ کو اچھی طرح جانتاہوں اور مشرق وسطی میں بہت زیادہ فٹ بال دیکھ چکا ہوں لہذا اس کلب کا حصہ بننا اور ایک ایسے خطے میں جو فٹ بال کے بارے میں اتنا شوق رکھتا ہے کیلئے کھیلنا بہت اچھا ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302878276

WAM/Urdu