پیر 25 جنوری 2021 - 1:41:44 صبح

اماراتی اور جاپانی فٹ بال ایسوسی ایشنوں کے درمیان مفاہمت کی یاداشت کی تجدید

  • راشد بن حميد و كوزو يجددان اتفاقية الشراكة بين الاتحادين الإماراتي والياباني لكرة القدم
  • راشد بن حميد و كوزو يجددان اتفاقية الشراكة بين الاتحادين الإماراتي والياباني لكرة القدم
  • راشد بن حميد و كوزو يجددان اتفاقية الشراكة بين الاتحادين الإماراتي والياباني لكرة القدم
  • راشد بن حميد و كوزو يجددان اتفاقية الشراكة بين الاتحادين الإماراتي والياباني لكرة القدم

دبئی، 20 اکتوبر،2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی فٹ بال ایسوسی ایشن نے جاپانی فٹ بال ایسوسی ایشن کے ساتھ فٹ بال کے کھیل کی ترقی اور تکنیکی اور انتظامی تجربات کے تبادلے کیلئے مفاہمت کی یادداشت میں تین سال کی تجدید کی ہے۔ مفاہمت کی تجدید کی تقریب ویڈیو کال کے ذریعے ہوئی۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر شیخ رشید بن حمید النعیمی، جاپانی فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر کوزو تشیما، متحدہ عرب امارات کی فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل محمد عبد اللہ حزام الدھری اور جاپان فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل کییوٹاکا سہارا بھی موجود تھے۔ شیخ رشید النعیمی نے کہا کہ ہمارا جاپان فٹ بال ایسوسی ایشن کے ساتھ ایک طویل رشتہ ہے جس کی خاصیت بہت زیادہ احترام اور پیشہ ورانہ مہارت ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس مفاہمت کی یاداشت کی تجدید سے دونوں ملکوں کے درمیان فٹ بال کے میدان میں تعاون کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ جاپانی فیڈریشن ایشیا میں اپنی مارکیٹنگ طاقت کے لحاظ سے ممتاز ہے جس سے ہم فائدہ اٹھانے کے منتظر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ جاپانی لیگ اور جاپانی کلبوں اور ٹیموں کی مستقل ترقی اور فٹ بال ٹورنامنٹس کی پیشہ ورانہ تنظیم سے بھی استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم مقامی چیمپین شپ میں اپنے تجربے اور کورونا وباء سے نمٹنے کے علاوہ ملک میں مجاز حکام کے ذریعے منظور شدہ میچ آپریشنوں کے پروٹوکول اور دیگر پہلوؤں کا تبادلہ کرنے کے منتظر ہیں۔ جاپانی فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر کوزو تاشیما نے یادداشت کی تجدید پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ طویل عرصے پر محیط ہے اور اس سے دونوں انجمنوں کے مابین تعاون کو فروغ ملے گا۔ انھوں نے متحدہ عرب امارات فٹ بال کی جانب سے COVID-19 وباء سے نمٹنے میں شیخ رشید النعیمی کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ جاپانی فٹ بال ایسوسی ایشن تمام شعبوں میں متحدہ عرب امارات کو تعاون فراہم کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ مفاہمت کی یادداشت میں 3 سال کی تجدید کے بعد متعدد شعبوں خاص طور پر تکنیکی شعبے، کوچنگ تعلیم، جسمانی تربیت کے پروگرام، ریفری کی تعلیم، کیمپوں، انتظامی، میڈیا اور مارکیٹنگ کے پروگراموں، نوجوانوں کے ترقیاتی پروگراموں اور دوستانہ میچوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302878874

WAM/Urdu