پیر 25 جنوری 2021 - 2:49:15 صبح

دبئی فٹنس چیلنج کیلئے پورےشہر کو ٹریک قرار دیا جائے گا


دبئی، 25 اکتوبر،2020 (وام) ۔۔ دبئی فٹنس چیلنج Fitbit اور Cignaکے ساتھ مل کر Mai Dubai کے ذریعہ رہائشیوں اور سیاحوں کے لئے شہر کی سب سے بڑی تفریحی دوڑ پیش کررہا ہے۔ 27 نومبر کو پورا شہر ہر عمر، صلاحیتوں اور فٹنس کی سطح رکھنے والے افراد کیلئے دبئی کے ولی عہد اور چیئرمین دبئی ایگزیکٹو کونسل شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کے شروع کردہ تحریک دبئی فٹنس چیلنج کے تحت دوڑ والا ٹریک بن جائے گا۔ شہر کی تمام عوام بشمول نوجوان، نوعمر، فیملیز، بوڑھے اور معذور افراد کو دبئی رن میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ اس دوڑ میں شرکت کیلئے www.dubairun.com پر رجسٹریشن کی جاسکتی ہے۔ اپنے پسندیدہ راستے، فاصلے، جگہ اور دوستوں اور خاندان کے ساتھ دوڑ شروع کرنے کا وقت نوٹ کریں اور بھرپورتفریح سے لطف اندوز ہوں۔ دوڑ میں شرکت کرنے والے جبل علی سے جمیرہ اور دبئی کریک تک کسی بھی ٹریک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ دبئی رن میں شرکت کے خواہشمند افراد کی مدد کے لئے دبئی فٹنس چیلنج 28 روزہ چھ تربیتی پروگرام شروع کررہا ہےجو اس خطے کے معروف پیشہ ور کوچز اور ایتھلیٹوں نے خصوصی طور پر ڈیزائن کیے ہیں۔ کوچز میں منال رستم، تانیہ لولا کڈورا، عبد اللہ بن حجر، لیوک میتھیوز، لی ریان اور لیوک گیفنی شامل ہیں۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302880348

WAM/Urdu