پیر 25 جنوری 2021 - 2:02:38 صبح

خالد بن محمد بن زاید سے یو ایف سی کے صدر کی ملاقات

  • خالد بن محمد بن زايد يستقبل رئيس الـ"يو إف سي"
  • خالد بن محمد بن زايد يستقبل رئيس الـ"يو إف سي"

ابوظہبی ، 26 اکتوبر ، 2020 (وام) ۔۔ ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور ابوظہبی ایگزیکٹو آفس کے چیئرمین عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زاید النھیان سے الٹی میٹ فائٹنگ چیمپئن شپ ، یو ایف سی کے صدر دانا وائٹ نے ملاقات کی ۔ یہ ملاقات جزیرہ یاس پر " ریٹرن ٹو فائٹ آئی لینڈ " کی تکمیل کے تناظر میں ہوئی – ملاقات کے موقع پر ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور محکمہ سیاحت و ثقافت ابوظہبی کے چیئرمین محمد خلیفہ المبارک اور ابوظہبی ایگزیکٹو آفس کے ڈی جی سیف سعید غباش بھی موجود تھے – عزت مآب نے دنیا کے مختلف ممالک سے بہترین فائٹرز کو لاکر معیاری ایونٹ کرانے کی ستائش کی جسے دنیا بھر سے شائقین نے دلچسپی سے دیکھا اور یہ ابوظہبی اور یو ایف سی کے درمیان مضبوط شراکت داری کا قابل مسرت نتیجہ بھی ہے – دانا وائٹ نے کووڈ 19 کی عالمی وباء کے باوجود رواں سال فائٹ آئی لینڈ کی دوبار میزبانی کرنے اور اس موقع پر صحت و حفاظت کے اعلی ترین معیار اپنانے پر ابوظہبی کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے ابوظہبی کی میزبانی میں یو ایف سی کی فائٹنگ کو جاری رکھنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ ابوظہبی کی امارت ، یو ایف سی کا دوسرا گھر ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302880600

WAM/Urdu