پیر 25 جنوری 2021 - 2:42:11 صبح

اماراتی فٹبال ایسوسی ایشن تین ایشیائی ٹیموں کے تربیتی کیمپوں کی میزبانی کریگی


ابوظبی، 28 اکتوبر،2020 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کی ہدایت اور ابو ظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی حمات سے متحدہ عرب امارات کی فٹ بال ایسوسی ایشن 4 سے 18 نومبر 2020 تک تین ایشین ٹیموں کے تربیتی کیمپوں کی میزبانی کرے گی۔ تاجکستان، شام اور لبنان کی قومی ٹیمیں 2022 ورلڈ کپ اور 2023 اے ایف سی ایشین کپ سے قبل ایشین کوالیفائر کی تیاری کریں گی اور دوستانہ بین الاقوامی میچ کھیلیں گی۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302881443

WAM/Urdu