پیر 25 جنوری 2021 - 2:09:59 صبح

شارجہ فٹبال کلب اور برازیلین کلب کروزیرو کے صدر کاباہمی تعاون پر تبادلہ خیال

  • نادي الشارقة وكوريزيرو البرازيلي يبحثان سبل تعزيز التعاون
  • نادي الشارقة وكوريزيرو البرازيلي يبحثان سبل تعزيز التعاون

شارجہ، 28 اکتوبر،2020 (وام) ۔۔ شارجہ فٹ بال کلب نے برازیلین کلب کروزیرو کے صدر سرجیو سانٹوس روڈریگ کے ساتھ ملاقات میں دونوں فریقین کے مابین باہمی تعاون اور تجربات کے تبادلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شارجہ فٹ بال کلب کے صدر عبد اللہ العجلہ اور کلب بورڈ آف ڈائریکٹرز نے روڈریگس کا استقبال کیا۔ ملاقات میں دونوں کلبوں کے مابین تعاون کے امکانات اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ روڈریگس نے شارجہ کلب میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کروزیو کلب برازیل کا ایک اہم کلب ہے اور وہ شارجہ کلب جیسے معروف کلب کے ساتھ تعاون اور شراکت پر خوش ہیں۔ روڈریگس نے کہا کہ برازیل کے کھلاڑی کیائو روزا جنہیں حال ہی میں شارجہ کلب منتقل کیا گیا تھا شارجہ ٹیم کا حصہ بننے پر خوش ہیں۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302881486

WAM/Urdu