پیر 18 جنوری 2021 - 2:48:18 صبح

متحدہ عرب امارات کی فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر نے کووڈ 19 ویکسین لگوالی


ابوظہبی ، 1 نومبر ، 2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر شیخ راشد بن حمید النعیمی کو کووڈ 19 کی ویکسین لگا دی گئی – شیخ راشد نے یہ ویکسین ، قومی ویکسینیشن پروگرام کی حمایت میں لگوائی جوکہ اس وائرس کی روک تھام کیلئے متحدہ عرب امارات کی کاوشوں کا حصہ ہے – انہوں نے ویکسین کے اس ٹرائل میں اپنی شمولیت پر اظہار فخر کرتے ہوئے اس عالمی وباء کی روک تھام ، اس بیماری سے بچاؤ کیلئے ویکسین بنانے کی عالمی کاوشوں اور صحت عامہ شعبے کی بھلائی کیلئے متحدہ عرب امارات کے موثر اقدامات کو بھی سراہا ہے – شیخ راشد نے ملک کے اتھلیٹس کو یہ ویکسین لگوا کر اپنی حیثیت کو مثالی کردار بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرکے نہ صرف وہ خود محفوظ ہوسکتے ہیں بلکہ اپنے ساتھیوں ، اہلخانہ اور معاشرے کے ارکان کو بھی محفوظ کرسکتے ہیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک – https://www.wam.ae/en/details/1395302882363

WAM/Urdu