بدھ 25 نومبر 2020 - 5:54:54 شام

اتحاد ایئرویز نے قومی دن کی مناسبت سے 49 گھنٹوں کی سیل کا اعلان کردیا


ابوظہبی ، 11 نومبر ، 2020 (وام) ۔۔ اتحاد ایئرویز نے قومی دن کی 49 گھنٹوں کی سیل کا اعلان کردیا جس کے دوران صارفین 49 درہم کے عوض ایک گیٹ وے بک کراسکتے ہیں اور اس کے ذریعے انہیں سفر سے 21 دن پہلے تک مزید کچھ ادا نہیں کرنا ہوگا – ایئرلائنز کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مسافروں کو 30 ستمبر 2021 سے قبل کسی بھی وقت جیٹ آف دستیاب ہوگا ، اس میں وہ پرآسائش ریزارٹ میں وقت گزارتے ہوئے قدیم طرز تعمیر کو دیکھ سکتے ہیں یا ویک اینڈ پر ایک نیا شہر دریافت کرسکتے ہیں – ابوظہبی سے بیروت سفر کا کرایہ صرف 1249 درہم رکھا گیا ہے ، ایتھنز کا کرایہ 2449 درہم سے شروع ہوتا ہے اور مالدیپ کا کرایہ 3049 درہم سے شروع ہوگا ۔ سفری رعایت کی یہ سیل اتحاد کے تمام کیبنز کیلئے رکھی گئی ہے جس میں ابوظہبی سے قاہرہ کی ریٹرن بزنس ٹکٹ کا کرایہ 5349 درہم سے شروع ہوتا ہے – اتحاد ہالیڈیز کے تحت مسافر اب 3 رات قیام کا پیکج بھی بک کراسکتے ہیں جس میں قاہرہ ، ایتھنز اور مالدیپ کیلئے اتحاد ایئرویز کی پروازوں کے ساتھ 4 یا 5 سٹار ہوٹل میں قیام بھی شامل ہے ۔ گھر کے قریب قیام کی خواہش رکھنے والوں کو بھی متحدہ عرب امارات میں کئی دلکشش پیکج دیئے گئے ہیں ۔ اس میں ایک رات قیام کی کم از کم آفر 149 درہم میں دستیاب ہے جس میں ناشتہ بھی شامل ہوگا اور یہ سہولت ابوظہبی اور دبئی کے کئی ہوٹلز میں دستیاب ہوگی – ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ سفر کی تاریخ اور منزل میں تبدیلی کی سہولت بھی اعزازی بنیاد پر فراہم کی گئی ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302885340

WAM/Urdu