بدھ 25 نومبر 2020 - 6:41:54 شام

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کی فٹبال ایسوسی ایشنز میں مشترکا تعاون پر غور


ابوظہبی ، 11 نومبر ، 2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی فٹبال ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ راشد بن حمید النوعیمی نے اسرائیل کی فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر اورین حسون سے ورچوئل ملاقات کرکے دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا – انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل بالخصوص فٹبال کے ذریعے تمام لوگوں کے درمیان امن کا پیغام پھیلتا ہے – یو اے ای ایف اے کے بورڈ ممبر سالم علی الشامسی ، اور سیکریٹری جنرل محمد عبداللہ الظاھری بھی اس ورچوئل ملاقات میں شریک تھے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302885665

WAM/Urdu