منگل 24 نومبر 2020 - 7:20:22 شام

سیف بن زاید اور اسرائیلی وزیر پبلک سکیورٹی کے ورچوئل ملاقات

  • سيف بن زايد يلتقي وزير الأمن الداخلي الإسرائيلي عن بعد
  • سيف بن زايد يلتقي وزير الأمن الداخلي الإسرائيلي عن بعد

ابوظہبی ، 11 نومبر ، 2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ عزت ماب لیفٹنٹ جنرل شیخ سیف بن زاید النھیان اور ان کے اسرائیلی ہم منصب وزیر برائے پبلک سکیورٹی امیر اوھانا کے درمیان بدھ کو ہونے والی ورچوئل ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور اتفاق ابراھیم کو فعال رکھنے پر تبادلہ خیال ہوا – دونوں وزراء نے بین القومی کرائم کی روک تھام کیلئے مشترکا منصوبوں ، تکنیکی جدت کے منصوبوں اور پروگرامز پر اور شہری دفاع سے متعلق ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا – انہوں نے اپنے اپنے ممالک میں اقتصادی اور سیاحتی شعبوں کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس مقصد کی خاطر اپنے اپنے معاشروں میں سلامتی و تحفظ کی مشترکا خدمات کو بڑھانے پر بات چیت کی – انہوں نے ایک ایسے مشترکا ٹیم ورک کے قیام پر اتفاق کیا جوکہ مستقبل کی تیاریوں کیلئے منصوبوں اور پروگرامز سے متعلق ہوگی – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302885663

WAM/Urdu