بدھ 25 نومبر 2020 - 5:50:28 شام

مصر کے ایوان نمائندگان اور سینٹ نے متحدہ عرب امارات کے فلاحی کردار کو سراہا

  • whatsapp image 2020-11-12 at 12.34.29
  • whatsapp image 2020-11-12 at 12.34.29 (1)
  • whatsapp image 2020-11-12 at 12.34.29 (2)

قاہرہ، 12 نومبر ، 2020 (وام) ۔۔ مصری ایوان نمائندگان کے اسپیکر ڈاکٹر علی عبد العال نے متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی انسان دوست اور ترقیاتی کردار کو سراہتے ہوئے رواداری اور امن کی اقدار کے فروغ میں عالمی کونسل برائے رواداری کے شاندار کردار کی تعریف کی ہے۔ ڈاکٹر عبدلعال نے یہ بیان عالمی کونسل برائے رواداری اور امن کے صدر احمد بن محمد الجروان سے ملاقات کے دوران دیا۔ احمد الجروان نے صدر عبد الفتاح السیسی کی سربراہی میں مصر کی طرف سے کونسل کو فراہم کی جانے والی حمایت اور امن کے فروغ کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ ڈاکٹر عبدلعال نے کہا کہ کونسل میں 75 سے زائد ممالک کے اراکین اور تمام براعظموں میں اسکے دفاتر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کونسل کا کام رواداری اور امن کو فروغ دینے میں دیگربین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنا بھی شامل ہے۔ عالمی کونسل برائے رواداری اور امن کے صدر احمد بن محمد الجروان نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے فریم ورک کے تحت کونسل نے مختلف ممالک کو امداد فراہم کرنے کے لئے ایک بین الاقوامی کمیٹی تشکیل دی ہے اور اسٹریٹجک منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں متعدد بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ رواداری اور امن دنیا کیلئے ناگزیر ہیں اور کونسل کا مقصد ان عظیم اقدار کو فروغ دینا ہے۔ اجلاس کے اختتام پر احمد بن محمد الجروان نے کونسل کے بارے میں متعدد اشاعتیں پیش کیں جن میں اس کے تنظیمی ڈھانچہ اور کورونا بحران کے دوران اس کا کام شامل ہے۔ عالمی کونسل برائے رواداری اور امن کے صدر نے مصر کی سینیٹ کے اسپیکر کونسلر عبدالوہاب عبدلرازق سے بھی ملاقات کی۔ مصری اسپیکر نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور انکے دورے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مابین گہرے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ رواداری اور امن کی عالمی کونسل کے صدر نے خطے اور باقی دنیا میں رواداری اور امن کے فروغ میں مصری سینیٹ کے ساتھ تعاون کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302885930

WAM/Urdu