بدھ 25 نومبر 2020 - 6:15:09 شام

اومانی شہری16نومبرسے متحدہ عرب امارات میں زمینی راستے سے داخل ہوسکتے ہیں


ابوظبی، 13 نومبر ، 2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے COVID-19 کے اثرات کا مقابلہ کرکے کاروباری تسلسل کو یقینی بنانے اور ریکارڈ مدت میں نمو کو بحال کرنے کے لئے ایک منظم ردعمل کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس مقصد کیلئے نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرز مینجمنٹ اتھارٹی، فیڈرل اتھارٹی برائے شناختی اینڈ سٹیزن شپ اور وزارت امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے 16 نومبر 2020 پیر سے ریاستی سطح پر زمینی راستوں کے ذریعے نقل و حرکت شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں تینوں اداروں نے نے بتایا ہے عمان کے شہری زمینی راستوں کے ذریعے ملک میں داخل ہونے کے لئے پیشگی منظوری سے مستثنیٰ ہیں۔ عمانی شہریوں کو پی سی آر کا منفی رزلٹ پیش کرنے کی ضرورت ہوگی بشرطیکہ یہ ٹیسٹ ان کے ملک میں تصدیق شدہ لیبارٹریوں سے کرایا گیا ہو اور یہ 48 گھنٹوں سے پرانا نہ ہو۔ عمانی شہریوں پر لازم ہے کہ وہ آتے ہی سرحدی چوکیوں پر کوویڈ 19 ٹیسٹ کروائیں اور الحسن ایپلی کیشن انسٹال کرکے منظور شدہ پروٹوکول کے مطابق تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ اگر وہ مسلسل چار دن متحدہ عرب امارات میں قیام کرتے ہیں تو چوتھے دن ان پر پی سی آر ٹیسٹ لازم ہوگا۔ وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت نے یہ بھی نوٹ کیا ہےکہ ملک میں آنے والے سیاحوں کے لئے قرنطینہ کے طریقہ کار مقامی طریقہ کار کے مطابق ہے۔ اگر کسی شخص کی ملک میں داخلے کے وقت کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آتا ہے تو بین الاقوامی قواعد و ضوابط کے مطابق داخلے سے انکار کےطریقہ کار کا اطلاق ہوگا۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302886222

WAM/Urdu