پیر 18 جنوری 2021 - 2:52:42 صبح

نائب وزیر اعظم کی حمایت سے خالص نسل کے عربی گھوڑوں کا دورعروج پر ہے

  • رئيس الاتحاد الدولي لسباقات الخيول العربية: الإمارات تقود المنظمة الدولية إلى حقبة ذهبية بدعم منصور بن زايد
  • رئيس الاتحاد الدولي لسباقات الخيول العربية: الإمارات تقود المنظمة الدولية إلى حقبة ذهبية بدعم منصور بن زايد
  • رئيس الاتحاد الدولي لسباقات الخيول العربية: الإمارات تقود المنظمة الدولية إلى حقبة ذهبية بدعم منصور بن زايد
ویڈیو تصویر

دبئی، 18 ،نومبر 2020 (وام) ۔۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف عربین ہارس ریسنگ، آئی ایف اے ایچ آر کے چیئرمین فیصل الرحمانی نے کہا ہے کہ نائب وزیر اعظم اور صدارتی امور کے وزیر شیخ منصور بن زاید آل نھیان کی حمایت کی بدولت خالص نسل کے عربی گھوڑوں کا دور اسوقت اپنے عروج پر ہے۔ آئی ایف اے ایچ آر کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنے انتخاب کی تیسری سالگرہ کے موقع پر امارات نیوز ایجنسی، وام کو ایک خصوصی انٹرویو میں فیصل الرحمانی نے کہا کہ ہم نے بہت سے ایسے پروگرام شروع کئے ہیں جن سے دنیا بھر میں عربی گھوڑوں کی فیڈریشنوں، حکام، مالکان اور عربی نسل کے گھوڑے پالنے والوں کی خدمت ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے متحدہ عرب امارات کے قومی منصوبے کو عالمی سطح پر عربی گھوڑوں کے فروغ کے لئے ترقی دی ہے تاکہ بین الاقوامی تنظیموں میں انتظامی عہدوں پر اپنے شہریوں کی مدد کے لئے قیادت کے وژن کو عملی جامہ پہنائیں۔ انھوں نےکہاکہ ہمیں ان کامیابیوں پر فخر ہے جن میں بہت سارے ممالک جیسے سعودی عرب ، روس اور جرمنی میں ایک طویل تعطل کے بعد دوبارہ عرب ہارس ریسنگ کا آغاز شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فیڈریشن نے ان ممالک میں عربی گھوڑوں کی افزائش میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عربی گھوڑوں کےبارے میں تاریخ کا سب سے بڑا ڈیٹا بیس بھی لانچ کیا ہے تاکہ مالکان اور عربی نسل کے گھوڑے پالنے والوں کے کام کو آسان بنایا جاسکے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302887676

WAM/Urdu