منگل 24 نومبر 2020 - 12:11:50 صبح

وزارت خزانہ کا او ای سی ڈی کے تعاون سے ٹیکس معاہدوں پر ورچوئل سیمینار کا انعقاد

  • وزارة المالية : الإمارات تعمل على تطوير شبكة شاملة للمعاهدات الضريبية
  • وزارة المالية : الإمارات تعمل على تطوير شبكة شاملة للمعاهدات الضريبية

ابوظہبی ، 19 نومبر ، 2020 (وام) ۔۔ وزارت خزانہ نے اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم ، او ای سی ڈی کے تعاون ایک ورچوئل سیمینار کا انعقاد کیا ۔ ' ٹیکسیشن ایگریمنٹس اینڈ ٹرانسفر پرائسنگ ' کے موضوع سے ہونے والا یہ سیمینار گزشتہ روز اختتام پذیر ہوا جس میں بین الاقوامی ٹیکسیشن کے امور سے متعلق کلیدی صورتحال پر غور کیا گیا – اس سیمینار کا انعقاد وزارت کے اس عزم کے تحت ہوا جوکہ قابل ٹیکس ماہرین کا نیٹ ورک بنانے اور مذکورہ مقصد کی خاطر مختلف علاقائی اور عالمی تنظیموں کے ساتھ تعاون کو مستحکم بنانے کیلئے ہے – وزارت کے انڈر سیکریٹری یونس حاج الخوری سمیت متعدد اعلی حکومتی عہدیداروں ، مدعو کمرشل و مشاورتی فرمز اور مدعو ممالک کے مشاورتی ماہرین نے اس سیمینار میں شرکت کی ۔ اہنے افتتاحی خطاب میں الخوری نے شرکاء کی آمد کا خیرمقدم کیا اور سیمینار کی اہمیت پر روشنی ڈالی جس کی وجہ سے ٹیکس کے ماحول اور اس بارے میں آگاہی بڑھانے میں معاونت ملی اور جوکہ مستحکم عالمی ٹیکس قواعد کا باعث بھی ہوگا ۔ انہوں نے معشیت کو ڈیجیٹل بنانے اور ایک مربوط عالمی ردعمل کی اہمیت پر بھی زور دیا – الخوری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ٹیکس معاہدوں کا ایک جامع نیٹ ورک ترتیب دے رہا ہے تاکہ کاروبار اور مالیاتی خدمات میں ملک کی عالمی اہمیت مزید مسلمہ ہو اور ٹیکس معاہدوں کے شراکت داروں کو جامع ردعمل میسر آئے – سیمینار کے دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا گیا جن میں عالمی ٹیکسز سے متعلق تازہ ترین پیشرفت ، بی ای پی ایس کے امور اور ڈیجیٹل اکانومی کی صورت میں ٹیکس چیلنجز شامل تھے – متحدہ عرب امارات 2006 سے او ای سی ڈی کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ایسے سالانہ 13 سیمینار منعقد کراچکا ہے جوکہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ خطے میں ٹیکس معاہدوں کا نیٹ ورک بنانے کیلئے تھے ، ان میں حکام ، عہدیداروں اور مدعو ممالک نے عرب امارات اور او ای سی ڈی کے ساتھ اپنے تجربات کا تبادلہ بھی کیا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302887990

WAM/Urdu