بدھ 25 نومبر 2020 - 5:52:13 شام

عرب امارات ، کوریا کی اعلی سطح مشاورتی کمیٹی میں جوہری تعاون کے منصوبوں پر غور


ابوظہبی ، 19 نومبر ، 2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات اور جمہوریہ کوریا کی حکومتوں کے درمیان جوہری تعاون پر اعلی سطح کی مشاورتی کمیٹی کا تیسرا اجلاس شروع ہوگیا – اجلاس وزیر توانائی و انفراسٹرکچر سھیل بن محمد فرج فارس المزروعی اور کوریا کے وزیر نائب وزیر خارجہ لی تائی ہو کی صدارت میں ہوا جس میں دونوں ممالک کے جوہری توانائی کے کلیدی فریقین کی سینئر قیادت ٹیموں نے شرکت کی – دونوں ممالک کی خصوصی سٹریٹجک شراکت داری کی 2020 میں 40ویں سالگرہ منائی جارہی ہے جبکہ مذکورہ اعلی سطح کی کمیٹی کا قیام 2018 میں عمل میں آیا تھا جس سے دونوں ممالک میں جوہری توانائی کے شعبے میں تعاون کا فروغ اور وسعت ملی ، یہ پیشرفت دونوں ممالک نے جوہری توانائی کے پرامن استعمال سے متعلق معاہدہ کے تناظر میں ہوئی ۔ آج کے اس مشاورتی کمیٹی اجلاس میں گزشتہ دو برس کی کامیابیوں اور پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ مستقبل میں مشترکہ منصوبوں کے امکانات پر بھی غور ہوا ۔ دونوں ممالک نے گزشتہ دو برس میں اس حوالے سے کئی اہم سنگ میل عبور کیئے جن میں امارات نیوکلیئر ٹیکنالوجی سنٹر فار ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کا قیام بھی شامل ہے ، اس مرکز کا نومبر 2019 میں افتتاح ہوا تھا – اجلاس سے افتتاحی خطاب میں المزروعی نے کہا کہ دونوں ممالک میں 40 سالہ تعلقات کی تاریخی مستحکم اور فروغ پاتے تعاون سے بھری ہوئی ہے جبکہ ان دو طرفہ تعلقات کو 2009 میں استحکام کی تب نئی بلندیاں عطا ہوئیں تھیں جب براکۃ نیوکلیر انرجی پلانٹ کی تعمیر کا پرائم کنٹریکٹ طے پایا جوکہ دنیا بھر میں بڑے ایٹمی توانائی منصوبوں میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اعلی مشاورتی کمیٹی نے دونوں ممالک میں پرامن جوہری تعاون کی نئی راہیں ہموار کی ہیں – دونوں ممالک کی یہ مشاورتی کمیٹی تین ورکنگ گروپس پر مشتمل ہے ، ان میں براکۃ نیوکلیئر پاور پلانٹ اور اوورسیز پراجیکٹس کا تعاون گروپ ، نیوکلیئر سائنس و ٹیکنالوجی آر اینڈ ڈی کا گروپ اور نیوکلیئر سیفٹی اینڈ سکیورٹی ریگولیشن کا گروپ شامل ہیں ۔ ہر ورکنگ گروپ مشترکا پروگرامز اور منصوبوں کا حامل ہے جن میں آپریٹنگ تجربے کا تبادلہ ، اوورسیز نیوکلیئر انرجی پراجیکٹس میں تعاون ، تحقیق و ترقی ، صلاحیت بڑھانے ، سائبر سکیورٹی کے موضوعات شامل ہیں – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302888001

WAM/Urdu