بدھ 25 نومبر 2020 - 5:19:58 شام

ایکسپو 2020 دبئی میں یو ایس پویلین کی کافی حدتک تعمیر مکمل

  • إكتمال أعمال تشييد جناح الولايات المتحدة الأمريكية في إكسبو 2020 دبي

ویڈیو تصویر

دبئی ، 18 نومبر ، 2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات میں امریکی مشن نے بدھ کے روز ایکسپو 2020 دبئی میں یو ایس پویلین کی تعمیرکافی حد تک مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔متحدہ عرب امارات میں امریکی سفیر اور یو ایس پویلین کے کمشنر جنرل جان رکولٹا جونیئر اور امریکی محکمہ خارجہ کے کونسلر ٹی الریش بریشبل نے پویلین حوالے کرنے کی تقریب کی صدارت کی۔ امریکی سفیر نے امارات خبر ایجنسی وام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امارات امریکہ کا ایک بہترین شراکت دار ہے۔ یہ شراکت تنوع اور جامعیت کی خصوصیات کی حامل ہے ، کیونکہ اس میں سیکیورٹی اور دفاع سے لے کر ثقافت ، کاروبار ، سرمایہ کاری اور تجارت تک کے مختلف شعبے شامل ہیں۔متحدہ عرب امارات میں امریکی مشن کے ایک پریس بیان کے مطابق تعمیر کی تکمیل ایک اہم سنگ میل ہے ، جو ایکسپو 2020 دبئی میں شرکت کے لئے امریکہ کے عزم کا اظہار ہے۔نمائش کے لئے ایک بڑی تنصیب 2021 کے اوائل میں ہوگی جسے موسم گرما کے اختتام پر مکمل کرلیا جائے گا تاکہ یکم اکتوبر 2021 کو ایکسپو 2020 کے افتتاحی روز امریکی پویلین تیار ہو جائے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جدید ترین نمائش کی پویلین اس بات کو ثابت کرے گا کہ کس طرح امریکی قیادت خلا تک سب کی رسائی کو یقینی بنانے کے لئے آگے بڑھ رہی ہے۔ امریکی پویلین کو ایکسپو 2020 میں سب سے لمبی چیز کی نمائش کرنے پربھی فخر ہے جو چودہ منزلہ اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کی نقل ہے ۔مشرق وسطی میں منعقد ہونے والی پہلی عالمی نمائش ایکسپو 2020 دبئی میں خطے بھر سے افراد شرکت کریں گے ۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://www.wam.ae/en/details/1395302887791

WAM/Urdu