بدھ 25 نومبر 2020 - 6:30:45 شام

ڈی آئی ایف سی اور اسرائیلی بنک ھبوعلیم کے درمیان تعاون کا معاہدہ


دبئی ، 21 نومبر ، 2020 (وام) ۔۔ دبئی انٹرنیشنل فنانشل سنٹر ، ڈی آئی ایف سی نے اسرائیل کے سب سے بڑے بنکوں میں شامل بنک ھبوعلیم کے ساتھ مالیاتی خدمات سرگرمیوں میں تعاون کیلئے معاہدہ کرلیا – اس معاہدہ کے تحت بنک ھبوعلیم ، ڈی آئی ایف سی کے بنکوں ، مالیاتی مراکز ، ریگولیٹرز اور کمپنیوں کے اس عالمی نیٹ ورک کا حصہ بنے گا جوکہ مالیاتی اور ٹیکنالوجی شعبوں میں اثر انداز ہوتے ہوئے اعلی ترین معیار کے ریگولیٹری اور آپریٹنگ معیار کو اپنا رہے ہیں – دونوں اداروں کے اس اتحاد کے تحت بنک ھبوعلیم کو ڈی آئی ایف سی کے پلیٹ فارم کی وساطت سے مشرق وسطی ، افریقہ اور جنوبی ایشیاء میں بنکنگ اور تخلیقی مواقع تک رسائی بھی میسر آئے گی ۔ دونوں فریق ذہانت کے تبادلے ، وفود کی میزبانی اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی خاطر مل کر کام کریں گے ۔ بنک ھبوعلیم کے ماہرین سرمایہ کاری و فن ٹیک کو ڈی آئی ایف سی کے ہونے والے فن ٹیک ہائیو انویسٹر ڈے کی خصوصی ایونٹس میں شرکت کیلئے بھی مدعو کیا جائے گا – اس معاہدے پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈی آئی ایف سی اتھارٹی کے سی ای او عارف امیری کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی ، افریقہ اور جنوبی ایشیاء میں مالیاتی خدمات کا نمایاں ادارہ ڈی آئی ایف سی بنک ھبوعلیم کا اپنا عالمی شراکت دار بنانے کا خیرمقدم کرتا ہے ، اس تعاون اور اشتراک سے خطے کے جدید ترین ، وسیع و عریض مالیاتی ایکو سسٹم تک رسائی ملے گی ۔ بنک ھبوعلیم کے سی ای او دوف کوتلر کا کہنا تھا کہ طے پانے والا معاہدہ ایک اہم سنگ میل ہے ، یہ قوی توقع اور امید ہے کہ اس معاہدہ سے دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی شعبے میں تعاون اور تعلق کو وسعت اور تقویت ملے گی ، اس سے اسرائیلی فن ٹیک کے کاروبار کو دبئی کے موثر اور متحرک ایکوسسٹم کے گیٹ وے تک رسائی میسر آئے گی اور یہ بین السرحدی تخلیق کاری کو فروغ دے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ایسی تخلیق کاری کیلئے پہلا تعمیری اقدام کرنے والا ان کا بنک پہلا ادارہ ہے جوکہ قابل فخر پیشرفت بھی ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302888467

WAM/Urdu