بدھ 25 نومبر 2020 - 5:15:24 شام

محمد بن زاید اور مائیک پومپیو کا علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

  • محمد بن زايد يستقبل وزير الخارجية الأميركي
  • محمد بن زايد يستقبل وزير الخارجية الأميركي
  • محمد بن زايد يستقبل وزير الخارجية الأميركي
ویڈیو تصویر

ابوظہبی ، 21 نومبر ، 2020 (وام) ۔۔ ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النھیان کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے دورے پر آئے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مائیکل پومپیو کی ملاقات میں باہمی دلچسپی سے متعلق تازہ ترین علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی بات چیت کی – قصرالشاطی میں ہفتہ کو ہونے والی اس ملاقات میں دونوں جانب سے خلیج عرب اور مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے علاقائی بحرانوں کو حل کرنے اور کشیدگی کو مذاکرے اور سفارتی ذرائع سے روکنے کے بارے میں بات چیت کی گئی ۔ انہوں نے علاقائی امن و استحکام کی بنیادوں کو تقویت دینے کی خاطر مشترکا اقدامات کرنے کے ساتھ شدت پسندی ، دہشت گردی ، نفرت آمیز تقاریر اور اشتعال انگیزی کی روک تھام کی خاطر موثر بین الاقوامی عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا – اس تناظر میں دونوں شخصیات نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے ابراھیم امن معاہدہ پر گفتگو کی اور اس سے مشرق وسطی کے ممالک کے درمیان تعاون اور تعلق کی کھلنی والی نئی راہوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے اس معاہدہ کو خطہ کے عوام کی خوشحالی ، استحکام ، امن و سلامتی کی خاطر بروئے کار لانے پر بھی بات چیت کی – ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ ماہ اکتوبر میں شروع ہونے والے سٹریٹجک ڈائیلاگ کے نتائج کا جائزہ لیتے ہوئے اس سے دونوں ممالک میں اعتماد کے فروغ ، دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں اسے مختلف شعبوں میں وسعت دینے پر بات چیت کی – ملاقات کے موقع پر وزیر برائے امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النھیان ، امریکہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبہ ، ابوظہبی کے ولی عہد کی کورٹ کے انڈر سیکریٹری محمد مبارک المزروعی بھی موجود تھے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302888490

WAM/Urdu