بدھ 25 نومبر 2020 - 5:42:31 شام

متحدہ عرب امارات کی جی 20 وزراء خزانہ کے حتمی اجلاس میں شرکت


ابوظہبی ، 21 نومبر ، 2020 (وام) ۔۔ جی 20 ممالک کے وزراء خزانہ اجلاس کی حتمی میٹنگ میں متحدہ عرب امارات کی طرف سے وزیر مملکت برائے مالیاتی امور عبید حمید الطایر نے شرکت کی ۔ ورچوئل انداز میں گزشتہ روز ہونے والی اس میٹنگ میں بعد از کووڈ 19 کے مالیاتی ٹریک پلانز سے متعلق تازہ ترین پیشرفت صورتحال کا جائزہ لیا گیا – سعودی عرب کی قایدت میں ہونے والی اس میٹنگ میں جی 20 وزراء خزانہ سمیت بین الاقوامی اداروں کے نمائیندے بھی شریک ہوئے – الطایر نے بعد از کووڈ 19 کے حالات میں بحالی منصوبوں کا جائزہ پیش کیا جس میں مالیاتی ڈھانچہ اور سرمایہ کاری کے بہاؤ کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے اسے مضبوط ، جامع اور متوازن عالمی اقتصادی پیداوار کا قوی محرک قرار دیا ۔ انکا کہنا تھا کہ یہ منصوبے بہت موثر ہونے کے ساتھ ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کیلئے نئے سرمایہ کاری ماڈلز میں نجی شعبہ کی شراکت کے تناظر میں بھی بہت اہمیت کے حامل ہیں – جی 20 ممالک کے وزراء خزانہ اور مرکزی بنکوں کے گورنرز کا 7واں اجلاس بھی 13 نومبر کو ہوا تھا جس میں رکن ممالک اور عالمی اداروں کے نمائیندے بھی شریک ہوئے تھے ۔ ان اجلاسوں میں تازہ ترین اقتصادی صورتحال و پیشرفت ، قرض معطلی کے اقدامات ، ڈی ایس ایس آئی سے متعلق صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا تھا – اجلاس کے دوران الطایر نے اس بات پر زور دیا کہ جی 20 کے ڈی ایس ایس آئی کو فروغ دینے میں بین الاقوامی اداروں کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے ، ڈی ایس ایس آئی ان ممالک کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے جو کووڈ 19 کی عالمی وباء کی وجہ سے مالی وسائل کی بہت ضرورت رکھتے ہیں اور امید ہے کہ اس کے دور رس اثرات ہونگے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302888468

WAM/Urdu