پیر 18 جنوری 2021 - 2:42:14 صبح

حمدان بن محمد کی دبئی فٹنس چیلنج 2020 سائیکلنگ میں شرکت

  • حمدان بن محمد يتقدم أكثر من 20 ألف مشارك في تحدي دبي للدراجات الهوائية
  • حمدان بن محمد يتقدم أكثر من 20 ألف مشارك في تحدي دبي للدراجات الهوائية
  • حمدان بن محمد يتقدم أكثر من 20 ألف مشارك في تحدي دبي للدراجات الهوائية

ابوظبی، 20 ،نومبر 2020 (وام) ۔۔ دبئی فٹنس چیلنج 2020 کے تحت شہر کی سب سے اہم شیخ زاید شاہراہ کے 14 کلومیٹر حصے کو سائیکلنگ ٹریک میں تبدیل کردیا گیا اور 20,000سے زائد سائیکل سواروں نے اس مہم میں حصہ لیا۔ دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کی سربراہی میں اس پروگرام میں سائیکل سوار صبح 5 بجے ہی سڑکوں پر نکل آئے۔ ان سائیکل سواروں نے شہر کے عین مرکز میں شیخ زاید روڈ کے 14 کلو میٹر حصے اور شیخ محمد بن راشد بولیورڈ کا 4 کلومیٹر فاصلہ طے کیا۔ ولی عہد نے اس مہم میں لوگوں کی غیر معمولی شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سائیکلنگ کی اس مہم میں بھرپور شرکت فٹنس کی اہمیت اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو طرز زندگی میں شامل کرنے کے فوائد کے بارے میں بڑھتے ہوئے شعور کی عکاسی کرتی ہے۔ انھوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ روز مرہ کے معمولات میں فٹنس سرگرمیوں کو شامل کرنے کے آسان طریقے تلاش کریں تاکہ ہم اپنی صحت، تندرستی اور خوشی کو بڑھاسکیں۔ شیخ حمدان بن محمد نے منتظمین کی کاوشوں، اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے دیئے گئے تعاون اور شرکاء کی بھرپور شرکت کا شکریہ ادا کیا جس کے باعث یہ ایونٹ کامیاب ہوا۔ شیخ زاید کے 14 کلومیٹر طویل حصے پر سائیکلنگ کے شوقین افراد پرجوش تھے۔ شاہراہ کی دونوں سمتوں کو خصوصی طور پر سائیکل سواروں کے لئے کھول دیا گیا۔ بین الاقوامی ایتھلیٹس کے ساتھ ساتھ شہر کے سرکردہ سائیکلنگ کلب اور کمیونٹیز نے شہر کے نمایاں مقامات پر امارات ٹاورز، میوزیم آف دی فیوچر اور دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ارد گرد سائیکلنگ کا مزہ اٹھایا۔ سوق البحر ، دبئی اوپرا ، دبئی فاؤنٹین اور برج خلیفہ کے آس پاس کے 4 کلومیٹر کے روٹ پر فیمیلز اور پانچ سال تک کے کم عمر بچوں اور معذور افراد نے بھی شرکت کی۔ مقامی اسٹیک ہولڈرز کے نیٹ ورک نے دبئی رائڈ ایونٹ میں زبردست تعاون کیا جبکہ سرکاری اور نجی شعبے نے بھی صحت مند طرز زندگی اپنانے کے لئے شہر کے وژن کو سمجھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ سرکاری تنظیموں کے ساتھ ساتھ اسکولوں اور تعلیمی اداروں نے لوگوں کو جسمانی طور پر متحرک رہنے کے لئے ایک محفوظ ماحول پیدا کرنے کے لئے اس مہم میں بھرپور حصہ لیا۔ دبئی رائڈ کا اہتمام دبئی ٹورازم اور دبئی اسپورٹس کونسل نے کیا تھا۔ شریک پارٹنرز میں ڈی پی ورلڈ، امارات این بی ڈی ، اتصالات اور مائی دبئی، سرکاری پارٹنرز میں عرب ریڈیو نیٹ ورک (اے آر این) ، دامان ، عمار، شیلڈ ایم ای اور طلابت اور حکومتی شراکت داروں میں ایونٹ سیکورٹی کمیٹی ، دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) ، دبئی نالج اینڈ ہیومین ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ایچ ڈی اے) ، دبئی پولیس ، وزارت تعلیم اور روڈزٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) شامل تھے۔ دبئی فٹنس چیلنج 2020 28 نومبر تک جاری رہے گا۔ تمام ایونٹس اور سرگرمیوں سے متعلق مزید معلومات www.dubaifitnesschallenge.com پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302888359

WAM/Urdu