بدھ 25 نومبر 2020 - 6:41:04 شام

عالمی بحالی و پیداواری ترقی کیلئے اجتماعی کاوشیں کلیدی اہمیت کی حامل ہیں : محمد بن راشد

  • محمد بن راشد: العالم اليوم يمر بمرحلة استثنائية.. والعمل الجماعي أسرع طريق للتعافي
  • محمد بن راشد: العالم اليوم يمر بمرحلة استثنائية.. والعمل الجماعي أسرع طريق للتعافي
  • محمد بن راشد: العالم اليوم يمر بمرحلة استثنائية.. والعمل الجماعي أسرع طريق للتعافي
  • محمد بن راشد: العالم اليوم يمر بمرحلة استثنائية.. والعمل الجماعي أسرع طريق للتعافي
  • محمد بن راشد: العالم اليوم يمر بمرحلة استثنائية.. والعمل الجماعي أسرع طريق للتعافي
  • محمد بن راشد: العالم اليوم يمر بمرحلة استثنائية.. والعمل الجماعي أسرع طريق للتعافي
ویڈیو تصویر

دبئی ، 21 نومبر ، 2020 (وام) ۔۔ نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے جی 20 سربراہ کانفرنس میں ورچوئل شرکت کی ۔ یہ کانفرنس سعودی عرب کے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی سربراہ میں ہفتہ کو منعقد ہوئی جس کا موضوع " سب کیلئے 21ویں صدی کے مواقع کو حقیقت بنانا " رکھا گیا – اس جی 20 سربراہ کانفرنس میں متحدہ عرب امارات بطور سربراہ ملک خلیج تعاون کونسل کے شرکت کررہا ہے جس کا مقصد کووڈ 19 کی عالمی وباء کی روک تھام کیلئے عالمی کوششوں کو فروغ دینا اور انہیں مربوط بنانا ہے ، ان کاوشوں میں اس عالمی وباء کے انسانی امور ، صحت ، تعلیم اور اقتصادیات پر ان منفی اثرات کو روکنا بھی شامل ہے جن کا دنیا بھر میں تمام اقوام اور لوگوں کو سامنا ہے – اس کانفرنس میں متحدہ عرب امارات کے علاوہ جی 20 کے رکن ممالک ، مدعو کردہ سربراہان اور بین الاقوامی اداروں کے نمائیندے شریک ہوئے۔ ان اداروں میں ایف ڈبلیو او ، ایف ایس بی ، آئی ایل او ، آئی ایم ایف ، او ای سی ڈی ، اقوام متحدہ ، ورلڈ بنک گروپ ، ڈبلیو ایچ او ، ڈبلیو ٹی او شامل ہیں – شیخ محمد نے اس کانفرنس کی صدارت کرنے پر سعودی عرب کو سراہتے ہوئے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دانش ور قیادت کی تعریف کی جس کی وجہ سے ان غیر معمولی حالات میں یہ کانفرنس منعقد ہوئی – انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کا انعقاد اس بات کا اظہار ہے کہ دنیا بھر کی اقوام کو آج جن حالات کا سامنا ہے اس سے نمٹنے میں مربوط عالمی کوششوں کے قیام میں سعودی عرب کا کردار تعمیر نوعیت کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے چیلنجز سے نمٹنے میں ممالک اور حکومتوں کو موثر کردار ادا کرنے کیلئے آگے لانے اور دنیا کا ایک بہتر مستقبل تعمیر کرنے میں جی 20 دنیا کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آج دنیا کو ایک جیسے خطرے کا سامنا ہے اور انسانیت کو یکساں منزل حاصل کرنا ہے – شیخ محمد نے کہا کہ اس عالمی وباء کے آغاز سے ہی متحدہ عرب امارات نے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النھیان کی ہدایات کے مطابق دنیا بھر کو اس وباء سے نمٹنے میں بھرپور تعاون اور حمایت فراہم کی ، اس بحران کے حل کی خاطر بین الاقوامی تعاون کو مربوط بنایا ، یہ سب نہ صرف صحت شعبہ کیلئے کیا گیا بلکہ اقتصادی اور سماجی شعبوں کی خاطر بھی انجام دیا گیا – انہوں نے کہا کہ آج تمام دنیا اہم اور نازک وقت سے گزر رہی ہے اور اس بحران کے حل کی منتظر ہے ، اس کی خاطر موثر اجتماعی عالمی کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ تمام شعبوں میں قوی ، پائیدار اور مجموعی ترقی و بحالی حاصل کی جاسکے ۔ انہوں نے جی 20 سربراہ کانفرنس کے انعقاد کو ایک بار پھر سراہا اور اس عالمی وباء کی وجہ سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں اس کے کردار کی تعریف بھی کی ۔ انہوں نے ان مقاصد کی خاطر جی 20 کیلئے متحدہ عرب امارات کے عزم کا اعادہ کیا اور غریب ممالک کی مدد کرنے سے متعلق اہداف کو دہرایا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک بہتر دنیا کی تعمیر اور مستقبل کی نسلوں کو اچھا وقت دینے کیلئے متحدہ عرب امارات ، جی 20 کے ساتھ مل کر کردار ادا کرنے کی خاطر تیار ہے – سربراہ کانفرنس کے افتتاحی دن اس کے دو سیشن منعقد ہوئے جن کے موضوعات عالمی وباء سے نمٹنے کی تیاریوں اور مربوط پائیدار و موثر مستقبل کی تعمیر شامل تھے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – https://www.wam.ae/en/details/1395302888642

WAM/Urdu